دنیا
2 منٹ پڑھنے
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
آسٹریلیا نے ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر سمندری پرندوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
(فائل) 23 جون 2026 کو مغربی آسٹریلیا کے جنوبی ساحل پر واقع ایسپرینس کے ایک مقامی ساحل پر چلتا ہوا ایک پیسیفک گل۔ / AFP

آسٹریلیا نے پہلی مرتبہ انتہائی مہلک 'ایچ فائیو برڈ فلو' کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جنگلی حیات کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق  جنوبی آسٹریلیا کے ایک جزیرے پر درجنوں سمندری پرندوں کے مردہ یا بیمار حالت میں پائے جانے کے بعد  پہلی مرتبہ آسٹریلیا نے ایچ فائیو برڈ فلو کی وجہ سے جنگلی حیات کی اموات کی تصدیق کر دی ہے۔

خبرکے مطابق یہ پرندے جمعہ کے روز فضائی نگرانی کے دوران کیپ جافا سے تقریباً پانچ کلومیٹر جنوب میں واقع باوڈن راکس  پر دیکھے گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے نشریاتی ادارےABC کے مطابق متاثرہ پرندوں سے حاصل کیے گئے نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ میں ایچ فائیو برڈ فلو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس تازہ پیش رفت کے بعد ملک میں تصدیق شدہ کیسوں کی مجموعی تعداد 74 ہو گئی ہے۔ ان میں 54 کیس جنوبی آسٹریلیا، 10 مغربی آسٹریلیا، 7 وکٹوریہ، 2 نیو ساؤتھ ویلز اور ایک کیس کوئنزلینڈ میں رپورٹ ہوا ہے۔

آسٹریلیا کی وزیرِ زراعت جولی کولنز نے کہا  ہےکہ جنگلی پرندوں کی پہلی اجتماعی ہلاکت ایک متوقع واقعہ ہےکیونکہ جب ایچ فائیو برڈ فلو جنگلی حیات اور قدرتی ماحول میں پھیل جاتا ہے تو بڑے پیمانے کے نقصانات سے بچنا ممکن نہیں رہتا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ فی الحال اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ وائرس گھریلو مرغیوں یا تجارتی پولٹری فارموں تک بھی پہنچ گیا ہے یا نہیں۔ ان کے مطابق، موجودہ صورتحال میں انسانی صحت کے لیے خطرہ کم درجے کا ہے۔

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی