غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
اسرائیلی فوج نے غیرقانونی بستی کے نزدیک فلسطینیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور ایک کو زخمی کر دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا
اسرائیلی افواج نے الخلیل کی بستی کے قریب دو فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا، فوج کا کہنا ہے۔ (تصویر: فائل) / Reuters

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو فلسطینیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور دعویٰ کیا ہے کہ وہ ہیبرون کے قریب غیرقانونی کرمئی تزور بستی کو ہدف بنا رہے تھے۔

فوج نےجاری کردہ  بیان میں کہا  ہےکہ یونٹ 636 کے فوجیوں نے غیرقانونی بستی کے نزدیک فلسطینیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

بیان میں الزام لگایا گیا  ہے کہ فوجی فائرنگ سے قبل فلسطینیوں نے بستی کی طرف مولوتوف بوتلیں پھینکی تھیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور اسرائیلی فوج نے مزید مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے علاقے میں تلاشی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

ہلاکتوں میں اضافہ

فوج نے یہ  دعویٰ  بھی کیا  ہےکہ واقعے کے دوران فائر بریگیڈ ٹیموں نے بستی کے نزدیک لگی آگ کو بجھایا ہے۔

اس واقعے کے بارے میں فلسطینی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967ء سے مغربی کنارے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ مقبوضہ مشرقی القدس خارج، اس علاقے میں تقریباً تین ملین فلسطینیوں کے درمیان 500,000 سے زائد غیرقانونی اسرائیلی آباد کار رہائش پذیر ہیں۔

اقوامِ متحدہ نے حال ہی میں متنبہ کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی بستی  کےآبادکاروں کی جانب سے جاری تشدد ریکارڈ سطح تک پہنچ چکا ہے  اور یومیہ  اوسطاً6 حملے ایسے ہوتے ہیں جو جانی اور مالی  نقصان کا سبب بنتے ہیں۔

فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل، اکتوبر 2023 سے مشرقی القدس سمیت پورے مقبوضہ مغربی کنارے میں، 1,169 فلسطینیوں  کو قتل  اور 12,666 کو زخمی کر چُکا ہے۔ اس کے علاوہ 23,000 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 33,000 کو بے گھر کر دیا گیا ہے۔

دریافت کیجیے
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا