سیاست
4 منٹ پڑھنے
امریکہ میں ویزا ہولڈرز کے سروں پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے
محکمہ کی مسلسل جانچ پڑتال ان تمام 55 ملین سے زائد غیر ملکیوں پر مشتمل ہے جو اس وقت امریکہ کے درست ویزے کے حامل  ہیں۔"
امریکہ میں ویزا ہولڈرز کے سروں پر خطرے کے بادل منڈلانے لگے
مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکی خارجہ پالیسی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر ہزاروں ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں، جن میں طلباء کے ویزے بھی شامل ہیں۔ / تصویر: اے پی / AP
22 اگست 2025

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ویزا رکھنے والے تمام 55 ملین غیر ملکیوں کی مسلسل جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویزا اور امیگریشن کے خلاف اپنی کارروائیوں کو مزید سخت کر رہے ہیں۔

محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے جمعرات کو کہا، "محکمہ کی مسلسل جانچ پڑتال ان تمام 55 ملین سے زائد غیر ملکیوں پر مشتمل ہے جو اس وقت امریکہ کے درست ویزے کے حامل  ہیں۔"

اہلکار نے مزید کہا، "محکمہ خارجہ کسی ممکنہ نااہلی کے اشارے ملنے پر کسی بھی وقت ویزے منسوخ کر دیتا ہے، جن میں ویزا کی مدت سے زیادہ قیام، مجرمانہ سرگرمی، عوامی تحفظ کے لیے خطرہ، دہشت گردی کی کسی بھی قسم کی سرگرمی میں ملوث ہونا یا دہشت گرد تنظیم کو مدد فراہم کرنا شامل ہے۔"

اگرچہ اہلکار نے یہ نہیں کہا کہ تمام ویزے فعال طور پر جانچ پڑتال کے تحت ہیں، لیکن پیغام واضح تھا کہ انتظامیہ ہر ویزا ہولڈر کو ممکنہ جانچ کے لیے تیار سمجھتی ہے۔

اپنی شناخت خفیہ رکھنے والے اہلکار   کا کہنا ہے  کہ خاص طور پر طلبہ کے لیے سخت  جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا، "ہم تمام طلبہ ویزوں کا جائزہ لے رہے ہیں،" اور مزید کہا کہ محکمہ خارجہ "مسلسل سوشل میڈیا پر لوگوں کے بیانات کی نگرانی کر رہا ہے،" جس کا انکشاف اب درخواست دہندگان کو کرنا ضروری ہے۔

وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ایک غیر معروف قانون کا سہارا لیتے ہوئے ان افراد کے ویزے منسوخ کیے ہیں جنہیں امریکی خارجہ پالیسی کے مفادات کے خلاف سمجھا جاتا ہے، ان میں  خاص طور پر اسرائیل مخالف مظاہرین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

محکمہ خارجہ نے کہا کہ جنوری میں روبیو کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے 6,000 ویزے منسوخ کیے جا چکے ہیں — جو کہ گزشتہ  سال  کی اسی مدت میں جو بائیڈن کی انتظامیہ کے منسوخ کردہ ویزوں کی تعداد سے چار گنا زیادہ ہیں۔

روبیو نے دلیل دی ہے کہ انتظامیہ عدالتی جائزے کے بغیر ویزے جاری اور منسوخ کر سکتی ہے، یہ کہتے ہوئے کہ غیر امریکی شہریوں کو امریکی آئین کے تحت آزادی اظہار کا حق حاصل نہیں ہے۔

لیکن کچھ مشہور مقدمات میں ججوں نے اس پر اعتراض کیا ہے۔

شدید مہم

محمود خلیل، جو ایک قانونی مستقل رہائشی ہیں اور کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں مظاہروں کی قیادت کرتے تھے، جون میں ایک جج کے حکم پر رہا کیے گئے۔

خلیل کی گرفتاری کے چند دن بعد، ٹرمپ کے دعوے کے بعد ایک اور فلسطین حامی طالب علم، بدر خان سوری، جو جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے ایک بھارتی محقق ہیں، کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے وکیل نے کہا کہ انہیں ان کی بیوی کی فلسطینی شناخت کی وجہ سے گرفتار کیا گیا۔ انہیں بعد میں  مئی میں رہا کیا گیا۔

سوری کی گرفتاری کے بعد، حکام نے ایک اور فلسطین حامی طالب علم، مومودو تال، کو خود کو حکام کے حوالے کرنے کے لیے کہا۔

25 مارچ کو، کولمبیا یونیورسٹی کی طالبہ یون سیو چنگ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ بہار میں فلسطین کے حق میں مظاہرے میں شرکت پر اپنی ملک بدری کو روکنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔

اسی دن، رومیسا اوزترک، جو ٹفٹس یونیورسٹی کی پی ایچ ڈی کی طالبہ ہیں، کو غزہ میں اسرائیل کے قتل عام پر تنقید کرنے پر امریکی حکام نے دن دہاڑے  زبردستی اپنی تحویل میں لے  لیا۔

14 اپریل کو، حکام نے محسن مہدوی کو ان کے شہریت کے انٹرویو کے دوران گرفتار کیا، لیکن انہیں 30 اپریل کو رہا کر دیا گیا۔

جمعرات کو علیحدہ طور پر، روبیو نے اعلان کیا کہ انتظامیہ غیر ملکی کمرشل ٹرک ڈرائیوروں کے لیے ورک ویزے جاری کرنے کو روک رہی ہے، جس کا مقصد سڑک کی حفاظت اور امریکی ٹرک ڈرائیوروں کا تحفظ ہے۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان