پاکستان
2 منٹ پڑھنے
پاکستان کے پی ایف ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ، تین اہلکار شہید، تینوں دہشت گرد ہلاک
پشاور میں ہیڈ کوارٹر پر حملے کے وقت سیکیورٹی فورسز نے دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا اور تیسرے نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے حملے کا خاتمہ ہوگیا۔
پاکستان کے پی ایف ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملہ، تین اہلکار شہید، تینوں دہشت گرد ہلاک
پشاور، پاکستان میں ایک پاکستانی نیم فوجی دستے کے صدر دفتر پر بمباروں کے حملے کے بعد نیم فوجی اہلکار پہرہ دے رہے ہیں۔ 24 نومبر 2025۔ / Reuters

پولیس اور ریسکیو حکام نے بتایا  ہے کہ پیر کی صبح شمال مغربی پاکستان میں سکیورٹی فورسزکے  ایک ہیڈکوارٹر پر خودکش حملے میں  کم از کم تین اہلکار شہید ہو گئے اور تینوں حملہ آور بھی  اس حملے  میں ہلاک ہو گئے۔

دہشت گردانہ حملہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ہوا۔

پشاور کے پولیس چیف میاں سعید نے کہا، "گیٹ پر تعینات ایف سی کے تین اہلکار شہید ہو گئے اور چار دیگر زخمی ہوئے۔" انہوں نے بتایا کہ ایک حملہ آور نے صوبائی ہیڈکوارٹر کے مین گیٹ پر بارودی مواد ہوا میں اڑاتے ہوئے  دھماکہ کیا  اور دو دیگر حملہ آور جو کمپاؤنڈ کے اندر پہنچ گئے تھے،   سکیورٹی فورسز  کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے فوری ردِعمل نے مزید جانی نقصان کا سد باب کیا  اور صورتحال پر  تیزی سے قابو پا لیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے حملے کی مذمت کی اور سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کیا جس نے 'قیمتی جانیں' بچائیں۔

دونوں سربراہان نے اپنے اپنے بیان میں عہد کیا کہ 'ان بزدلانہ حملوں' کے باوجود قوم کی دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

کسی گروپ نے فوری طور پر اس حملے کی ذمّہ داری قبول نہیں کی۔

تاہم، ملک میں سابقہ اسی نوعیت کے حملوں کا  تحریک  طالبانِ پاکستان (ٹی ٹی پی) کو موردِ الزام ٹھہرایا جاتا رہا ہے، جبکہ  ملک میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا  ہے۔

ان حملوں نے اسلام آباد اور افغانستان کی طالبان حکومت کے تعلقات پر دباؤ ڈالا ہے، پاکستان کا الزام ہے کہ 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ٹی ٹی پی افغانستان کے اندر آزادانہ طور پر کارروائی کر رہی ہے۔ تا ہم  کابل ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ۔جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں کا حجم کم کیا جائے: ٹرمپ
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
کُشنر مصر کے بعد اسرائیل روانہ، نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے
مصر بھی 'مکہ معاہدے' میں شامل ہو سکتا ہے: اردوعان
ترکیہ کا "دہشت گردی سے پاک ترکیہ" اقدام مزید مضبوط اتحاد کی راہ ہموار کرے گا: قورطلمش
رومانیہ: ہسپانوی نیٹو جنگی طیارے نے ڈرون کو گرا دیا
ایران: آبنائے ہُرمز ایران کی تھی، ہے اور رہے گی
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ