نیا شام
2 منٹ پڑھنے
درعا پر اسرائیلی حملے میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے:شام
شام کی وزارت خارجہ نے جنوبی صوبے درعا پر اسرائیلی توپ خانے کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے 'کافی جانی و مالی نقصان' ہوا ہے
درعا پر اسرائیلی حملے میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا ہے:شام
4 جون 2025

شام کی وزارت خارجہ نے جنوبی صوبے درعا پر اسرائیلی توپ خانے کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے 'کافی جانی و مالی نقصان' ہوا ہے۔

یہ گولہ باری ایسے وقت میں کی گئی ہے جب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ شام سے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں کی جانب دو میزائل داغے گئے ہیں۔

سانا کے مطابق منگل کی رات اسرائیلی توپ خانے نے مغربی درعا میں یرموک بیسن کے علاقے کو نشانہ بنایا۔ ایجنسی نے ہلاکتوں کی وضاحت نہیں کی لیکن نقصان کو وسیع قرار دیا ہے۔

اسرائیل کے چینل 13 نے تصدیق کی ہے کہ مبینہ راکٹ فائر کے بعد مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں پر فضائی حملے کے سائرن فعال کردیے گئے ہیں تاہم کسی کے زخمی یا نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ اسرائیلی براڈکاسٹنگ اتھارٹی (کے اے این) کا کہنا ہے کہ میزائل کھلے علاقوں میں گرے اور ان کی اصل یت واضح نہیں ہے۔

ایک مختصر بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس کے توپ خانے نے "اسرائیلی علاقے کی طرف داغے جانے والے میزائلوں کے بعد جنوبی شام میں حملہ کیا"۔ دمشق نے ابھی تک ان دعووں پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

اسرائیل کے بڑھتے ہوئے حملے

2024 کے اواخر میں شام کی باتھ حکومت کے سابق سربراہ بشار الاسد کی برطرفی کے بعد سے شام کے خلاف اسرائیلی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیل نے شام کے خلاف اپنی جارحیت میں اضافہ کرتے ہوئے ہتھیاروں کے ڈپو اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے اور متعدد واقعات میں شہری ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اسرائیل نے 1967 سے گولان کی پہاڑیوں کے زیادہ تر حصے پر قبضہ کر رکھا ہے۔

اسد کے خاتمے کے بعد اسرائیلی افواج نے سرحد کے ساتھ نام نہاد "بفر زون" پر حملہ کیا اور 1974 کے انخلا کے معاہدے کو کالعدم قرار دے دیا۔

دریافت کیجیے
اسرائیلی افواج گولان  کے قریب جنوبی شامی شہر میں داخل ہو گئی
اسرائیل کے ساتھ ممکنہ سیکیورٹی معاہدے پر پیشرفت ہورہی ہے:شامی صدر
ہم شام کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں:سلامتی کونسل
شام: اسد دور کا جنگی مجرم نبیل دریسی گرفتار
دروزی عوام کو شہر سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے: سویدا انتظامیہ
شام میں پہلے پارلیمانی انتخابات ستمبر میں ہونگے
نیتن یاہو کی شام سے متعلق  پالیسیوں پر امریکی حکام  میں بے چینی میں اضافہ
شامی حکومت نے ہنگامی  کمیٹی تشکیل دے دی
حکومتِ شام نے سویدا میں فی الفورجنگ بندی کا اعلان  کر دیا
دُزی رہنما:ترکیہ اور عرب ممالک کو ثالثی کا کردار ادا کریں
نیتن یاہو نے دُرزیوں کا تحفظ کرنے  کی آڑ میں  جنوبی  شام  میں داخلہ بند کر دیا
اسرائیل کے امریکہ کی جانب سے مذمت کرنے سے انکار کے بعد  سویدا پر نئے حملے
شام: السویدہ میں جنگ بندی پر اتفاق قائم
اسرائیلی فوج کا دمشق کے فوجی ہیڈ کوارٹر پر حملہ
جنوبی شام میں خون ریز تصادم،درجنوں ہلاک و زخمی
اسرائیل پر شام کے کھیتوں میں آگ لگانے کا الزام
امریکی وزیر خارجہ کی شامی ہم منصب سے بات چیت میں 'دہشت گرد' نامزدگیوں کی جائزے کی نشاندہی
دمشق کے ایک گرجا گھر پر داعش کا خودکش حملہ،صدر ایردوان کی مذمت
دمشق کے گرجا گھر پر حملہ،ترکیہ کی مذمت
یورپی یونین نے شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ہٹا دیں