سیاست
2 منٹ پڑھنے
مہنگے سونے کا نعم البدل 'لائٹ اسٹائل'
بھارت کے گڈگل جیولرز نے لائف سٹائل کے نام سے سونے کی ایک ذیلی برانڈ متعارف کروا دی
مہنگے سونے کا نعم البدل 'لائٹ اسٹائل'
Investment interest in gold and silver continues to strengthen. / Reuters

بھارت کے پی این گڈگل جیولرز نے منگل کے روز 'لائٹ اسٹائل' کے نام سے سونے کا  ایک ذیلی برانڈ متعارف کرایا ہے۔

اطلاع کے مطابق ایک ایسے دور میں کہ جب سونا عام صارف کی پہنچ سے دُور ہو چکا ہے بھارت کے پی این گڈگل جولرز نے 'لائٹ اسٹائل' کے نام سے  ہلکے وزن اور کم کیرٹ کے زیورات کو متعارف کروایا ہے۔

 پونے شہر کی زیورات  و جواہرات  کمپنی 'گڈ گل' کے چیئرمین سوربھ گڈگل نے رائٹرز کے لئے انٹرویو میں کہا ہے  کہ گذشتہ چند مہینوں میں سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے، لیکن صارفین کے بجٹ میں اسی تناسب سے اضافہ نہیں ہوا، جس کی وجہ سے وہ کم قیمت والے نعم البدل کی تلاش میں  ہیں۔

ہلکے وزن کے زیورات کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس نے سالانہ تقریباً 30 فیصد کی شرح سے ترقی کی  ہے۔ گڈگل نے کہا ہےکہ کمپنی اس شعبے سے فائدہ اٹھانے کے لیے اس سال 'لائٹ اسٹائل' کے 12 اسٹورکھولے گی۔

مقامی سونے کی قیمتیں، جو پیر کے روز سے 101,078 روپے فی 10 گرام کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہیں   2025 کے آغاز سے  اب تک 29 فیصد چَڑھ چُکی ہیں  جبکہ 2024 میں یہ اضافہ  21 فیصد تھا۔

جمعہ کے روز ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد سونے کی قیمت 3,430 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

گڈگل نے کہا ہے کہ مارچ  2026 میں ختم ہونے والے مالی سال میں آمدنی میں سالانہ 30 سے 35 فیصد اضافے کی توقع ہے اور صارفین آہستہ آہستہ زیادہ قیمتوں کو قبول کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا  ہے کہ سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہو رہا  ہے کیونکہ دونوں دھاتیں دیگر اثاثہ جات کے مقابلے میں بہتر منافع  کی ضمانت دیتی ہیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع