دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ نے غزہ میں بھوک کے بحران کو 'خوفناک' قرار دیا لیکن اسرائیل پر تنقید نہیں کی
امریکی صدر نے اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ میں بڑھنے والے انسانی بحران کو تسلیم کیا کیونکہ امریکی عہدیداران تنازعہ برانگیز اسرائیلی غذائی مراکز کا معائنہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں،
ٹرمپ نے غزہ میں بھوک کے بحران کو 'خوفناک' قرار دیا لیکن اسرائیل پر تنقید نہیں کی
Trump says Gazans are 'very hungry,' calls starvation crisis 'terrible' / AP
1 اگست 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں فلسطینیوں کو درپیش  سنگین فاقہ کشی کی صورتحال کو تسلیم کرتے ہوئے اسے "خوفناک" قرار دیا ہے، جو اسرائیلی محاصرے اور انسانی امداد پر پابندیوں کے دوران جاری ہے۔

ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، " جو کچھ وہاں ہو رہا ہے، وہ انتہائی خوفناک ہے ۔ یہ ایک  بیانک صورتحال ہے۔"

تاہم، امریکی صدر نے اسرائیل کا ذکر نہیں کیا، جس کی جارحیت کے نتیجے میں امدادی مراکز کے قریب قطاروں میں کھڑے 1,000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی غزہ کا دورہ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ اسرائیل کے زیر انتظام متنازعہ جی ایچ ایف فوڈ ڈسٹری بیوشن مراکز کا جائزہ لے سکیں اور ایک نئی امدادی حکمت عملی ترتیب دے سکیں۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا، " یہ دونوں  حکام غزہ میں موجودہ تقسیم مراکز کا معائنہ کرنے اور مزید خوراک کی فراہمی کے منصوبے کو یقینی بنانے کے لیے سفر کریں گے اور مقامی فلسطینیوں سے ملاقات کریں گے تاکہ زمینی صورتحال کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کی جا سکیں۔"

لیوٹ نے یہ واضح نہیں کیا کہ حکام کن "مقامی فلسطینیوں" سے ملاقات کریں گے۔

لیوٹ کے مطابق یہ دورہ تل ابیب میں وٹکوف، ہکابی اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان "انتہائی مفید" ملاقات کے بعد ہو رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ایلچی اپنی واپسی کے فوراً بعد صدر کو بریفنگ دیں  گے تاکہ ترسیل ِامداد منصوبے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غزہ میں بھوک کے بحران پر بین الاقوامی تشویش بڑھ رہی ہے، جہاں اسرائیل نے 2 مارچ سے تقریباً مکمل ناکہ بندی نافذ کر رکھی ہے اور اقوام متحدہ اور امدادی تنظیموں کی فوری اپیلوں کے باوجود تمام امدادی قافلوں کو روک دیا ہے۔

 

دریافت کیجیے
سعودی عرب: امریکہ ہُرمز سے ناکہ اٹھائے
چین اور ہسپانیہ، منتشر ہوتے عالمی نظام کے مقابل، مضبوط باہمی تعلقات کی تلاش میں
امریکی پابندیوں میں شامل چینی ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزر گیا
ہم پر حملوں میں ملوث 5 عرب ریاستیں معاوضہ ادا کریں:ایران
"ایندھن کا بحران" برقی گاڑیوں کی طلب میں اضافہ
مقبوضہ مغربی کنارے کے عملی "جزوی الحاق" کو روکا جائے: میرز
اسلام آباد میں جوہری مول تول: امریکہ کا مطالبہ 20 سال ایران کی پیشکش 5 سال
پاکستان کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے :جے ڈی وینس
آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی معیشت غیر مستحکم ہوجائے گی:آسیان
بن گویر کا مسجدِ اقصیٰ پر دھاوا: میں اس جگہ کا مالک ہوں
جنگ بندی کے بعد روس-یوکرین جھڑپوں کی اطلاع
ہنگری:اوربان کا 16 سالہ اقتدار ختم ،ماگیار کو واضح برتری
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں