دنیا
3 منٹ پڑھنے
آسٹریلوی سوشل میڈیا صارفین غیر متعلقہ ویڈیو مناظر پھیلا کر مسلمان مخالف جذبات بھڑکا رہے ہیں
آتشبازی ہمارے سالانہ کرسمس پروگرام کا حصہ تھی اور  تقریب اور آتشبازی  کا انعقاد کئی مہینے پہلے سے  طے تھا: روٹری کلب
آسٹریلوی سوشل میڈیا صارفین غیر متعلقہ ویڈیو مناظر پھیلا کر مسلمان مخالف جذبات بھڑکا رہے ہیں
سڈنی، آسٹریلیا میں 14 دسمبر 2025 کو حنوکا کے دوران یہودی برادری کو نشانہ بنانے والے ایک دہشت گرد حملے کے بعد، ایک شخص پولیس کے حفاظتی حصار کے قریب کھڑا ہے۔ / Anadolu Agency
15 دسمبر 2025

آسٹریلوی سوشل میڈیا صارفین نے آتشبازی کی ایک ویڈیو  شیئر کی اور  'اسلام پسندوں' پر الزام لگایا  ہےکہ وہ سڈنی کے ایک مضافاتی علاقے میں بونڈی بیچ فائرنگ کا جشن  منا رہے ہیں۔ تاہم حکام نے کہا ہے کہ ویڈیو  میں دِکھائی گئی آتشبازی  درحقیقت کرسمس کی تقریبات کے لیے تھی۔

یہ ویڈیو، بروز اتوار آسٹریلیا کے مشہور  ترین سرف بیچ پر ہونے والی فائرنگ کے واقعے کے بعد آن لائن ہونے والے، کئی غلط معلوماتی سلسلوں میں سے ایک ہے۔  

حکام کے مطابق بندوق بردار حملہ آور  نے  سالانہ یہودی تہوار حنوکاہ  کی  تقریب کو نشانہ بنایا، حملے کے وقت  بیچ پر ایک ہزار سے زائد افراد  جمع تھے اور  حملے کے نتیجے  میں 15 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہو گئے ہیں۔

اشتعالی  دعوے زور پکڑرہے ہیں

واقعے سے مختصر مدت کے بعدسوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کرنے لگی جس میں رات کے وقت  آسمان پر آتشبازی دیکھی جا سکتی تھی۔ پیر کی صبح تک یہ ویڈیو بھارت، برطانیہ اور امریکا تک پھیل چکی تھی۔

ویڈیو کے ساتھ کئے گئے اظہارِ خیال میں  ایک آسٹریلوی سوشل میڈیا صارف نے سڈنی کے جنوب مغربی مضافاتی علاقے کی طرف اشارہ کیا اور کہا ہے کہ "و ہ لوگ جنہیں ہم نے اپنے ملک میں داخل ہونے دیا  اب بینک اسٹاؤن میں آتشبازی کر رہے ہیں، بونڈی میں ہمارے یہودی شہریوں کے قتل عام کا جشن منا رہے ہیں۔ پولیس انہیں گرفتار کیوں نہیں کرتی"؟

اس صارف نے  اپنی ایکس پوسٹ میں غیرانسانی  زبان استعمال کی۔ اس پوسٹ کو  750 سے زائد دفعہ  ری پوسٹ کیا گیا۔

فیس بک پر دیگر صارفین نے بھی ویڈیو میں 'اسلام پسندوں کے،حنوکاہ  تقریب پر فائرنگ کا جشن منانے کے لئے،  سڈنی میں آتشبازی کرنے کا دعویٰ کیا  ہے۔

مقامی گروپ نے الزامات کو بے بنیاد ثابت کر دیا ہے

ایک مقامی کمیونٹی تنظیم نے کہا ہے کہ "یہ حقیقت ہے کہ  اتوار کی شام کینٹربری بینک اسٹاؤن کے اطراف میں آتشبازی ہوئی لیکن یہ آتشبازی کرسمس  تقریبات کا حصّہ تھی۔

بینک اسٹاؤن کے ملحقہ مضافاتی علاقے کے پیدسٹو کے روٹری کلب نے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ "آتشبازی ہمارے سالانہ کرسمس پروگرام کا حصہ تھی اور  تقریب اور آتشبازی  کا انعقاد کئی مہینے پہلے سے  طے تھا"۔

روٹری کلب نے کہا ہے کہ 'یہ آتش بازی ہر سال کی جاتی ہے اور اس کا  کسی بھی طرح بونڈی  دہشت گردانہ حملے سے کوئی  تعلق نہیں تھا"۔

واضح رہے کہ سڈنی کا جنوب مغربی مضافاتی علاقہ بینک اسٹاؤن ثقافتی اعتبار سے ملک کے متنوع ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ سڈنی ویب سائٹ پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ علاقے میں 120 سے زائد قومیتوں کے رہائشی موجود ہیں  ۔یہی وجہ ہے کہ  علاقہ  بڑھتے ہوئے  ہجرت مخالف بیانیوں کا ہدف بنتا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں ویڈیو  شیئر کرنے والے صارفین کو کمیونٹی کے اندر سے بھی جوابات ملے جنہوں نے تصدیق کی کہ یہ ایک مقامی کرسمس تقریب تھی۔

بیلمور کے ایک صارف نے کہا ہے کہ "نفرت بھڑکانے کے لیے جان بوجھ کر غلط معلومات پھیلانا قابلِ نفرت فعل ہے۔ تمہیں شرم آنی چاہیے"۔

دریافت کیجیے
پاکستان: خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہرے
میرے خیال میں تہران واقعی معاہدہ نہیں چاہتا تھا: ٹرمپ
ایرانی سڑکوں پر نکل آئے
اسرائیل نے رفح سرحدی چوکی دوبارہ بند کر دی
ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے مشرق وسطی کو آتش فشاں میں بدل سکتے ہیں: صدر ایردوان
ایران کی تصدیق: علی خامنہ ای ہلاک ہو گئے ہیں
پاکستان کے فضائی آپریشن میں ہفتے کی رات تک 352 افغان فوجی اور طالبان ہلاک
ترک وزیر خارجہ کا امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد متعدد عالمی ہم منصبوں سے رابطہ
اسرائیل نے ایرانی رہبران کی بلند پایہ شخصیات، بشمول خامنہ ای اور پزشکیان کو نشانہ بنایا: حکام
ایران کا امریکہ اور اسرائیل پر اقوام متحدہ کے آئین کی خلاف ورزی کرنے کا الزام
خدشات کی تصویری عکاسی: امریکہ-اسرائیل کے ایران پر حملوں کے بعد کے مناظر
ایران نے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی اڈوں اور اسرائیل پر میزائل داغ دیے
امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے وسیع پیمانے کے خطرات کو جنم دے دیا
پاکستان کی افغانستان میں فضائی کارروائیاں جاری
امریکہ نے ایران میں "بڑی جنگی کارروائیاں" شروع کر دی ہیں، صدر ٹرمپ