دنیا
2 منٹ پڑھنے
مصر میں 5.3 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس
مصری ہلالِ احمر  نے اعلان کیا ہے کہ انہیں اب تک کسی کے زخمی ہونے یا مادی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرانی یا واضح دراڑیں رکھنے والی عمارتوں سے دور رہیں
مصر میں  5.3 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس
مصر

مصر کی ا یجنسی برائے انسداد آفات کے مطابق، مصر کے شمال مشرقی صوبے اسماعیلیہ میں 5.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

ایجنسی نے بتایا کہ یہ زلزلہ آج  مقامی وقت کے مطابق صبح 03:00 بجے  آیا، جس کی گہرائی 5.47 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

مصری مقامی میڈیا کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت قاہرہ سمیت کئی شہروں میں محسوس کیے گئے، تاہم اب تک کسی جانی نقصان یا تباہی کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مصری ہلالِ احمر  نے اعلان کیا ہے کہ انہیں اب تک کسی کے زخمی ہونے یا مادی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرانی یا واضح دراڑیں رکھنے والی عمارتوں سے دور رہیں۔

مصر کی وزارتِ صحت نے ہنگامی امداد کا پلان فعال کر دیا ہے اور ہسپتالوں کو ہائی الرٹ پر رکھ دیا ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق، مصر نے زلزلے کے مرکز  سے متعلق معلومات کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ زلزلہ شہر سوئز  سے 38 کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خطے میں اینڈرائیڈ  صارفین کو ایک الرٹ موصول ہوا جس میں بتایا گیا کہ مصر میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

ماہرینِ زلزلہ دانی  مزید ڈیٹا کا تجزیہ کر رہے ہیں، جبکہ یو ایس جی ایس  کے سائنسدان نئی معلومات موصول ہونے پر زلزلے کی شدت کے نقشے کو اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ایردوان، ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں CAATSA معافی اور S-400 کے حل کو آگے بڑھائیں گے، فیدان
چینی صوبے گوانگ دونگ میں ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ میں آگ لگنے سے 8 محنت کش ہلاک
سابق وزیر اعظم عمران خان کی تین بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا
روس: دورانِ جنگ انتخابات، حزبِ اقتدار پارٹی کی واضح برتری
امریکہ: چین کے ساتھ مذاکرات "بہت کامیاب" رہے ہیں
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر