مشرق وسطی
3 منٹ پڑھنے
رفح میں جھڑپوں کا ذمہ دار اسرائیل ہے: حماس
جنوبی غزہ کے شہر ‘رفح’ میں ہونے والی جھڑپوں کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ ہمارے جنگجو زیر قبضہ علاقے میں صرف اپنا دفاع کر رہے ہیں: حماس
رفح میں جھڑپوں کا ذمہ دار اسرائیل ہے: حماس
Estimates suggest that there are nearly 200 Hamas fighters trapped in Israel-held areas in Rafah. / AA
10 نومبر 2025

فلسطین  مزاحمتی گروپ 'حماس' نے کہا ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر ‘رفح’ میں ہونے والی جھڑپوں کا ذمہ دار اسرائیل  ہے۔

قسام بریگیڈز نے بروز اتوار جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ " رفح میں ہمارے جنگجوؤں کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کی مکمل ذمہ داری قابض اسرائیل پر ہے۔ ہمارے جنگجو زیر قبضہ علاقے میں صرف  اپنا دفاع کر رہے ہیں"۔

حماس نے ثالثوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور غزہ میں حماس کے شہریوں کو ہدف بنانے سے متعلق  اسرائیلی دعووں کو ناکام بنائیں۔

مصر کے روزنامہ القاہرہ نیوز کے مطابق یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ جب ثالثین کی طرف سے  مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں کے باوجود  اسرائیل حماس کے، رفح میں پھنسے، جنگجوؤں کو علاقے سے  نکلنے کی اجازت نہیں دے رہا ۔

حماس  نے کہا ہے کہ "دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ سر جھُکانے یا  گرفتاری دینے کا تصور القسام بریگیڈز کی لغت میں نہیں ہے"۔

اندازوں کے مطابق رفح کے اسرائیل کے زیرِ قبضہ علاقوں میں حماس کے تقریباً 200  جنگجو پھنسے ہوئے ہیں اور  مزاحمتی  گروپ نے مطالبہ کیا ہے کہ ثالث ان  جنگجووں کے انخلاء کے لیے محفوظ راستہ فراہم کریں۔

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے پیر کو جاری کردہ بیان میں  کہا ہے کہ وہ حماس کے  200 ارکان کو محفوظ راستے کی اجازت نہیں دیں گے۔

حماس اسرائیلی سپاہی کی لاش واپس کرے گا

اسرائیل  مسلح افواج کے سربراہ ایال زامیر نے  بروز منگل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی سپاہی 'ہدار گولڈن 'کی لاش کے بدلے حماس کے ارکان کو رہا کر دیا جائے گا۔تاہم بروز جمعرات منعقدہ سکیورٹی اجلاس  میں انہوں نے کہا ہے کہ  اس موضوع پر حماس کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

اتوار کو جاری کردہ  اعلان میں حماس نے  کہا تھا کہ وہ غزہ  جنگ بندی معاہدے کے تحت آج دوپہر  کے وقت ایک اسرائیلی سپاہی کی لاش واپس کرے گا۔

قسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ ہدار گولڈن کی لاش مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے اسرائیل کے حوالے کر دی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گولڈن کی لاش ہفتے  کے روز رفح کے جنوب میں واقع ' یبنا کیمپ' کی  ایک سرنگ سے ملی تھی۔

واضح رہے کہ گولڈن کو 2014 میں غزہ  جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں نے گرفتار کیا تھا۔

10 اکتوبر کو جنگ بندی کے نفاذ  کے بعد سے حماس نے  20 اسرائیلی یرغمالیوں کو زندہ رہا کیا ہے اور زیادہ تر اسرائیلیوں پر مشتمل  28 مردہ  یرغمالیوں میں سے 25 کی لاشیں واپس کی ہیں ۔

تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی ایک لاش کسی بھی درج شدہ قیدی سے نہیں ملتی۔

دریافت کیجیے
جاپان مصنوعی ذہانت کے استعمال کو آبادی کے 80 فیصد تک پھیلانا چاہتا ہے
ایشیا بھر میں اموات کی تعداد 1,700 سے تجاوز کر گئی
پولینڈ: مسک کے یونین مخالف دعوے دشمن طاقتوں کی معاونت کر رہے ہیں
غزہ کے مستقبل پر، ٹونی۔یاہو، خفیہ مذاکرات
امریکہ کے ساتھ مذاکراتی راستے کھُلے رکھنا ضروری ہے: اردوعان
شام کے عوام اسد حکومت کے خاتمے کے پہلے سال کا جشن منا رہے ہیں
ہم اپنے ہتھیار غزہ میں ایک فلسطینی حکومت کے حوالے کرنے پر تیار ہیں: حماس
پاکستان اور افغانستان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کم ازکم 5 افراد ہلاک
غزہ میں بین الاقوامی استحکام فورس پر مذاکرات جاری ہیں، ترک وزیر خارجہ
انڈونیشیا میں سیلاب اور فاقہ کشی نے سماترا کو اپنے زیر تسلط لے رکھا ہے
سوڈان کے جنوبی کردفان علاقے میں آر ایس ایف کے ڈرون حملے میں 79 شہری جان بحق
امریکہ  نے جنوبی کوریا کو  111.8 ملین ڈالر کے ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا