دنیا
2 منٹ پڑھنے
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کی شدت میں کمی کے بعد آٹھ لاکھ سے زائد افراد، اپنے آبائی علاقوں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: او سی ایچ اے
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
[FILE] بیروت، لبنان میں خیموں میں مقیم بے گھر افراد۔ / AP

لبنان میں، اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کی شدت میں  کمی کے بعد، جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے آٹھ لاکھ سے زائد افراد، اپنے آبائی علاقوں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے ادارہ  برائے انسانی امداد 'او سی ایچ اے' کے مطابق 30 جولائی تک 821,077 شہری اپنے گھروں اور علاقوں کو واپس لوٹے  گئے ہیں۔ 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد شہری اب بھی بے گھر ہیں۔ بے گھر افراد میں سے تقریباً 26 ہزار سرکاری پناہ گاہوں میں مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ ایران پر امریکہ۔اسرائیل حملوں کے جواب میں حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل پر راکٹ داغے جانے  کے بعد مارچ کے مہینے میں لبنان بھی مشرقِ وسطیٰ کی وسیع تر جنگ کا حصہ بن گیا تھا ۔

حزب اللہ کے حملوں کے جواب میں اسرائیل نے بھاری فضائی و زمینی حملے  شروع کر دیئے تھے۔ لبنانی حکام کے مطابق ان حملوں میں 4,300 سے زائد افراد ہلاک  اور 10 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چُکے ہیں۔

جون میں امریکہ اور ایران کے درمیان وسیع تر علاقائی تنازعے کے حوالے سے ایک ابتدائی معاہدہ طے پانے کے بعدکہ جس میں لبنان میں جنگ بندی بھی شامل تھی امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان بھی ایک معاہدہ طے پایا جس  کے نتیجے میں تشدد میں نمایاں کمی آئی۔

جون میں واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے دوران اسرائیل اور لبنان ایک فریم ورک معاہدے پر متفق ہوگئے۔معاہدے میں  حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا، اسرائیلی افواج کا جنوبی لبنان میں زیرِ قبضہ علاقوں سے مرحلہ وار انخلا کرنا اور لبنانی فوج کی ابتدا میں آزمائشی علاقوں میں تعیناتی شامل ہے۔

تاہم حزب اللہ نے اس معاہدے کو مسترد کر دیا تھا۔ حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات لبنان کے لیے شرمندگی، ذلّت اور مسلسل رعایتوں کے سوا اور کچھ نہیں لائیں گے۔

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی