دنیا
3 منٹ پڑھنے
بھارت اور پاکستان نے فائر بندی پر اتفاق کر لیا
اسلام آباد اور نئی دہلی کے حکام نے امریکی صدر ٹرمپ کے سوشل نیٹ ورک ٹرتھ سوشل پر فائر بندی کے اعلان کے چند منٹ بعد ہی اس کی تصدیق کر دی۔
بھارت اور پاکستان نے فائر بندی پر اتفاق کر لیا
A Kashmiri villager examines damages to his house caused by overnight Indian shelling.
10 مئی 2025

پاکستان اور بھارت نے کئی دنوں کی جنگ کے بعد ، جس میں جیٹ فائٹر، میزائل، ڈرون اور توپ خانے شامل تھے، کے بعد مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ حیران کن اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا، جنہوں نے دونوں ممالک کو سمجھداری کا مظاہرہ کرنے کی مبارکباد دی۔

اسلام آباد اور نئی دہلی کے حکام نے اس پیش رفت کی تصدیق ٹرمپ  کے  ہفتے کے روز اپنے سوشل نیٹ ورک 'ٹروتھ سوشل' پر اعلان کے چند ہی منٹ کے اندر کر دیا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں آیا جب جوہری ہتھیاروں سے لیس ان دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان جھڑپیں ایک مکمل جنگ کی طرف بڑھتی دکھائی دے رہی تھیں۔

ٹرمپ نے کہا: "امریکہ کی ثالثی میں طویل رات کے مذاکرات کے بعد، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ دونوں ممالک کو عام فہم اور عظیم ذہانت کے استعمال پر مبارکباد!"

بھارتی خارجہ سیکریٹری وکرم مسری نے کہا کہ دونوں فریق "زمین، ہوا اور سمندر پر تمام فائرنگ اور فوجی کارروائی روک دیں گے" ۔

پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایک بیان میں کہا: "پاکستان اور بھارت نے فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ کیے بغیر ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کوشاں رہا ہے!"

محدود نقصان

ایک بھارتی حکومتی ذرائع نے بتایا کہ جنگ بندی دو طرفہ طور پر طے کی گئی ہے۔

ذرائع نے اے ایف پی کو بتایا: "بھارت اور پاکستان کے درمیان فائرنگ اور فوجی کارروائی کا خاتمہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست طے پایا۔"

یہ جنگ بندی اس دن کے بعد ہوئی جب پاکستان نے بھارتی فضائی اڈوں پر حملہ کیا، جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا کہ یہ اس کے اپنے اڈوں پر رات بھر کے حملوں کا جواب تھا۔

بھارتی ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے ہفتے کے روز ایک بریفنگ میں کہا کہ فضائی اڈوں پر "کئی تیز رفتار میزائل حملے" ہوئے، لیکن "سامان کو محدود نقصان" پہنچا۔

پاکستان نے پہلے بھارت پر الزام لگایا تھا کہ اس نے اس کے تین اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، جن میں ایک راولپنڈی میں تھا، جو دارالحکومت اسلام آباد سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکام نے کہا کہ بھارتی گولہ باری سے رات بھر 11 شہری ہلاک ہوئے۔

دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان یہ جھڑپیں دہائیوں میں بدترین ہیں اور ان میں 60 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ: خبریں غلط ہیں، امریکہ کوئی فوجی بیس قائم نہیں کر رہا
کولمبیا  نے واشنگٹن کے ساتھ خبروں کا تبادلہ بند کر دیا
یوکرین کے سکیورٹی چیف روس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی بحالی پر مذاکرات کے لیے استنبول میں
دس سال بعد قدافی کا بیٹا ضمانت پر رہا کر دیا گیا
بیس سے زائد ممالک کا مشترکہ بیان: سوڈان میں آر ایس ایف کے ظلم و بربریت کی مذّمت
ایکواڈور کی جیل میں 31 قیدی ہلاک ہو گئے
واشنگٹن ہماری معیشت کا تحفظ کرے گا :اوربان
فلپائن: فنگ-وونگ طوفان، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا
امریکہ:فلائٹ آپریشن کا بدترین دن، 10,000 سے زیادہ پروازیں تاخیر  کا شکار
سوڈانی شہر الفاشر کے شہریوں کو ظلم و ستم کا سامنا ہے: اقوام متحدہ
یورپی یونین کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
یورپی یونین کا لبنان میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جنگ بندی کے احترام کا مطالبہ
جکارتہ میں ایک اسکول کمپلیکس میں واقع مسجد میں دھماکہ، 54 افراد زخمی
برطانیہ، شام میں "قائدانہ  کردار" پر، ترکیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے: مورس
ایلون مسک کا ریکارڈ 1 ٹریلین ڈالر تنخواۃ کا معاہدہ
شمالی کوریا  نے ایک نامعلوم بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے: سیول مسلّح افواج
اقوام متحدہ سلامتی کونسل  نے شراع اور خطاب سے پابندیاں ہٹا دیں
چین، مصنوعی ذہانت کی، دوڑ جیتنے کو ہے: ہوانگ
معدنی وسائل کی دوڑ جاری: ٹرمپ کی وسطی ایشیائی سربراہان سے ملاقات
امریکہ -سعودی عرب  مشترکہ فوجی مشق کیلیفورنیا میں شروع ہو گئی