دنیا
3 منٹ پڑھنے
چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کا خصوصی نمائندہ متعین کر دیا
شنگھائی تعاون تنظیم کا خصوصی نمائندہ، تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تبادلے و تعاون کو گہرا کرنے کے لیے چین کا قائم کردہ ایک اہم عہدہ ہے: ماؤ نِنگ
چین نے شنگھائی تعاون تنظیم کا خصوصی نمائندہ متعین کر دیا
ایک سیکیورٹی اہلکار چین کے شہر تیانجن میں ایک مقام کے باہر ایس سی او کے رکن ممالک کے جھنڈوں کے قریب کھڑا ہے۔ ہفتہ، 30 اگست 2025۔ / AP

چین نے شنگھائی تعاون تنظیم 'ایس سی او' کے رکن ممالک کے ساتھ تعلقات کو "گہرا" کرنے کے لیے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔

چین وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے بروز بدھ صحافیوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ایس سی اوکا خصوصی نمائندہ ، تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ تبادلے و تعاون کو گہرا کرنے کے لیے چین کا قائم کردہ ایک اہم عہدہ ہے"۔

انہوں نے کہا  ہےکہ سفیر 'یان وینبن' کو ایس سی او امور کا خصوصی نمائندہ اور اس کے ساتھ ساتھ ' ایس سی او' کا قومی رابطہ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

ماؤ نے کہا ہے کہ "ہمیں یقین ہے کہ وہ اپنے فرائض کو فعال طور پر انجام دیں گے اور سربراہان  کے مشترکہ موقف کو عملی شکل دینے، تنظیم کی ترقی و تعاون کے حوالے سے کاروائیاں کرنے، علاقائی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی میں مشترکہ حصہ ڈالنے اور مزید مربوط 'ایس سی او' برادری کی تشکیل کے لئے، دیگر رکن ممالک کے قومی رابطہ افسران کے ساتھ قریبی  روابط برقرار رکھیں گے"۔

شنگھائی تعاون تنظیم ، چین، روس، قزاقستان، کرغزستان اور تاجکستان پر مشتمل ،شنگھائی فائیو میکانزم سے شروع ہوئی  ،  بعد ازاں ازبکستان اس کا  چھٹا رکن بن گیا۔ اس وقت  پاکستان، بھارت، ایران اور بیلاروس بھی اس میں شامل ہیں۔

10 رکن ممالک کے علاوہ، ایس سی او میں ایشیا، یورپ اور افریقہ سے  16 مبّصر ممالک بھی شامل ہیں۔

ایس سی او دنیا کے زمینی رقبے کے تقریباً 24 فیصد اور عالمی آبادی کے 42 فیصد کا احاطہ کرتی ہے۔ اس کے رکن ممالک عالمی جی ڈی پی کا تقریباﹰ ایک چوتھائی  ہیں اور گذشتہ  دو دہائیوں میں ان کے درمیان تجارت تقریباً 100 گنا بڑھ گئی ہے۔ عالمی تجارت میں ان کا  حصہ 2001 میں 5.4 فیصد  تھا جو 2020 تک بڑھ کر 17.5 فیصد ہو گیا۔

چین کے شمالی شہر تیانجن میں30 اگست تا یکم ستمبر کی تاریخوں میں  ایس سی او کا 25واں سربراہی اجلاس  صدر شی جن پِنگ  کی میزبانی میں منعقدہ ہوا۔ اجلاس میں  بلاک نے 2035 تک کے لیے 10 سالہ ایس سی او ترقیاتی حکمتِ عملی  اور  سلامتی، تجارت، توانائی اور ثقافتی تعاون سے متعلق  دستاویزات منظور کیں۔

واضح رہے کہ 2024 میں ایس سی او کے رکن اور مبّصر ممالک  کے ساتھ چین کی تجارت 890 ارب امریکی ڈالر کے ساتھ ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ یہ تعداد چین  کی کل بیرونی تجارت کا 14.4 فیصد تھا۔

دریافت کیجیے
برازیل: فلاویو بولسونارو نےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا
ایران کے خلاف عسکری کاروائیوں میں تیزی  فی الوقت روک دی ہے:ٹرمپ
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
اسرائیل کی 763 نئے غیر قانونی آباد کاری کے یونٹوں کی منصوبہ بندی
یوکرین کا ایرانی جہاز پر حملہ،ایران کی جوابی کاروائی
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں 'وسیع پیمانے پر' فوجی آپریشن کا حکم
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا