ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
یوروفائٹر ٹائیفون جنگی طیاروں کی  تربیت کے لئے ترک پائلٹوں اور تکنیکی ماہرین کا پہلا گروپ اگست میں برطانیہ جائے گا: ترکیہ وزارتِ دفاع
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ترکیہ اور برطانیہ نے دفاعی صنعت میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے ایک وسیع تر فریم ورک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔ [فائل فوٹو] / َAA

ترکیہ وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ ترک پائلٹوں اور تکنیکی ماہرین کا پہلا گروپ اگست میں برطانیہ جائے گا، جہاں وہ یوروفائٹر ٹائیفون جنگی طیاروں کی  تربیت حاصل کرنا شروع کرے گا۔

یہ تعیناتی انقرہ اور لندن کے درمیان طے کئے گئے ایک لاجسٹک اور تکنیکی معاہدے کے بعد عمل میں آ رہی ہے۔ معاہدے کا مقصد ان طیاروں کو ترک فضائیہ میں شامل کرنے کے عمل کو تیز کرنا ہے۔

ترکیہ نے اکتوبر 2025 میں 20 یوروفائٹر طیارے خریدنے کے لیے 8 ارب پاؤنڈ مالیت کا معاہدہ کیا تھا۔ یہ معاہدہ صدر رجب طیب اردوعان اور برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے درمیان انقرہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا تھا۔

وزارتِ دفاع کے ترجمان ذکی آق تُرک نے جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ میں کہا  ہےکہ طے شدہ معاہدے کے تحت پرواز اور دیکھ بھال کے عملے کو ہر سال برطانیہ بھیجا جاتا رہے گا۔

اس سے قبل ایئربس ڈیفنس اینڈ اسپیسکے چیف ایگزیکٹو مائیکل شُول ہورن نے کہا تھا کہ یوروفائٹر معاہدہ ترکیہ کے ساتھ ایک طویل مدتی شراکت داری کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔اس شراکت داری کی بدولت پیداوار میں اضافہ اور نئی ٹیکنالوجیوں کے ذریعے مزید جدید ماڈلوں کی تیاری ممکن ہو سکے گی۔

دونوں ممالک نے دفاع اور دفاعی صنعت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک جامع فریم ورک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔

یوروفائٹر ٹائیفون طیارے اس وقت پانچ یورپی ممالک  برطانیہ، جرمنی، اٹلی، اسپین اور آسٹریا  کے علاوہ خلیجی خطے کے چار ممالک سعودی عرب، عمان، کویت اور قطر  میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
ترکیہ وزارت خارجہ: نیتن یاہو کا مقصد علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے میں رکاوٹ ڈالنا ہے
وزیر بولات: سارپ سرحدی چوکی ایشیائی ممالک کے لیے ایک بہت اہم ٹرانزٹ راستہ ہے
بغاوت اقدام کے دوران صدر ایردوان پر قاتلانہ حملے کے اقدام میں ملوث فیتو کا کارندہ گرفتار
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
15 جولائی کے بعد خارجہ پالیسی میں آنے والی تبدیلیاں
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر
صدر ایردوان  نے سریبرینیکا قتلِ عام میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا