دنیا
3 منٹ پڑھنے
ہمیں، لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کی ریکارڈ تعداد پر گہری تشویش ہے: اقوام متحدہ
ہم ایک بار پھر تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جنگ بندی کا احترام کریں اور مزید حملوں کو روکیں: اقوام متحدہ
ہمیں، لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کی ریکارڈ تعداد پر گہری تشویش ہے: اقوام متحدہ
لبنان کے شہر صور میں اسرائیلی حملے کے مقام پر ملبے کے درمیان پڑی ایک تباہ شدہ گاڑی، 28 مئی 2026ء۔ / Reuters

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ “ہمیں جمعرات کے روز لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کی ریکارڈ تعداد پر گہری تشویش ہے”۔

اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ تنظیم کو "کشیدگی میں اضافے پر شدید تشویش"  ہے اور ہم، بیروت کے جنوبی علاقوں پر اسرائیلی حملوں کے ساتھ ساتھ جنوبی اور مشرقی لبنان میں بڑھتے ہوئے حملوں پر بھی فکر مند ہیں۔

دوجارک نے کہا ہے کہ"ہم ایک بار پھر تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جنگ بندی کا احترام کریں اور مزید حملوں کو روکیں۔ ہم ایک دفعہ پھر اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو کسی صورت نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ ہم شہریاموات کی بھی مذمت کرتے ہیں"۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق جمعرات کو عید الاضحیٰ کی تقریبات کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے اور ملک کے جنوبی حصے میں نئی بے دخلیاں سامنے آئی ہیں۔

ضلع زہرانی میں عدلون ہائی وے پر ایک گاڑی پر ڈرون حملے میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ افراد اور   جنوبی شہر صور میں ایک موٹر سائیکل پر حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایک اور حملے میں صیدا کے مشرق میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں  ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم سرکاری طور پر اموات کی تعداد نہیں بتائی گئی۔

یہ حملے اسرائیلی فوج کی جانب سے دریائے  زہرانی کے جنوب میں انخلا ءکی وارننگ جاری کرنے اور حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے اعلان سے ایک دن بعد ہوئے ہیں۔

دوجارک نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی عبوری فورس برائے لبنان (یونیفل) نے بدھ کے روز گولہ باری کے تقریباً 670 واقعات  ریکارڈ کیے ہیں۔ یہ تعداد 17 اپریل کو امریکی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے نافذ ہونے کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیفل نے اسرائیلی فوج کی بھاری سرگرمیاں بھی دیکھی ہیں، جن میں فضائی حملے، بکتر بند گاڑیوں کی نقل و حرکت، انجینئرنگ آپریشن، اور دریائے لیتانی کے شمال میں زمینی کارروائیوں کی اطلاعات شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا  ہےکہ اقوامِ متحدہ کی لبنان کے لئے خصوصی رابطہ کار جینین ہینس۔پلاسخارٹ اور یونیفل کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ارولڈو لازارو کشیدگی میں کمی اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 1701 پر عمل درآمد کے لئے فریقین کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی امدادی ادارے اوچا نے خبردار کیا  ہےکہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جاری کئے گئے نئے انخلا کے احکامات نے دریائے زہرانی کے جنوب میں صور اور نبطیہ سمیت لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔

دوجارک نے کہا ہے کہ "لبنانی خاندان ایک بار پھر ایسے حالات میں اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہیں جو کسی بھی انسان کے لیے ناقابلِ برداشت ہیں۔صور اور صیدا میں اجتماعی پناہ گاہیں بے گھر انسانوں سے  بھری ہوئی  ہیں"۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع