مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ہمیں ایک کام ختم کرنا ہے ٹرمپ: نیتین یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں ایران پر ممکنہ نئے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس ایک ایسا کام ہے جسے ہمیں ختم کرنا ہے
ہمیں ایک کام ختم کرنا ہے ٹرمپ: نیتین یاہو
نیتین یاہو-ٹرمپ

8اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں ایران پر ممکنہ نئے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  "ہمارے پاس ایک ایسا کام ہے جسے ہمیں ختم کرنا ہے۔"

 نیتن یاہو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  پر اپنے اکاؤنٹ سے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ فون پر ہونے والی بات چیت کی ایک ویڈیو شیئر کی۔

 اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات میں اپنی حمایت کرنے پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، نیتن یاہو نے ایران پر ممکنہ نئے حملوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ "ڈونلڈ ایک کام ہے جو ہمیں ختم کرنا ہے، آپ نے بھی یہ بات کہی تھی اور ہم مل کر اسے ختم کریں گے کیونکہ  یہ کام کوئی اور نہیں کرے گا۔"

نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے کے نتیجے میں مزید ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے والے ابراہیمی معاہدے  میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے لوگوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ آپ ان کے لیے سب سے بڑے خطرے یعنی ایک جوہری ایران کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہوئے ہیں۔

دوسری طرف ٹرمپ نے یہ بتاتے ہوئے کہ انتخابات میں نیتن یاہو کی حمایت کے لیے جاری کردہ متن انہوں نے خود تحریر کیا تھا کہا کہ آپ ایک جنگجو ہیں، آپ کے ساتھ آپ کے اپنے ملک اور شاید کچھ دوسرے ممالک کی طرف سے ناانصافی کی گئی ہے لیکن آپ ایک عظیم جنگجو ہیں اور ہم یہ ثابت کر کے رہیں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل میں 27 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

 ایران کو مخاطب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ  اگر انہوں نے تیزی سے اپنا راستہ نہ بدلاتو ہم جلد ہی یہ کام ختم کر دیں گے۔

 انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر اسرائیل نیتن یاہو کے علاوہ کسی اور لیڈر کا انتخاب کرتا ہے تو امریکہ کو یہ کام خود کرنا پڑے گا۔

 

دریافت کیجیے
غزہ : 75 فلسطینیوں کی باقیات ملبے سے نکالی گئیں
فرانس: ملک بھر میں تشدد پھوٹ پڑے، لوٹ مار اور آتشزنی کے واقعات
کینیڈا: فوجی  اڈے پر آگ لگ گئی،ہلاکتوں کی اطلاع
مملکت پر بیلسٹک میزائلوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا:اتحادی افواج
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کا تبادلہ، بھاری نقصان کی اطلاع
یوکرین: روس نے ہمارے توانائی کے شعبے پر  شدید ترین حملے کیے ہیں
صدر رجب طيب ایردوان: آج ہم اپنی توانائی کی تاریخ میں ایک نیا صفحہ کھول رہے ہیں
ایران نے حوثی حملوں پر سعودی بیانات کو مسترد کیا اور ثالثی کی پیشکش کا اعادہ کیا
چین: کیٹی کو کثرت سے چین کا دورہ کرنا چاہیئے
ایران کا ٹرمپ روٹ پر ردعمل: "ہم خطے میں امریکی موجودگی پر خدشات رکھتے ہیں"
انڈونیشیا کے نیشنل پارک میں لگنے والی جنگل کی آگ میں 4 افراد جان بحق
ترکیہ سمیت 19 ممالک کی کولمبیا کے اسرائیل میں سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے کی مذمت
یوکرین: روسی ڈرون حملے نے پورے وولین کو بجلی سے محروم کر دیا
چین کا اسرائیل سے مطالبہ: غیر قانونی یہودی آبادکاری بند کی جائے
اسرائیلی فوجیوں نے شام کے دیہات میں گھروں کی تلاش لی اور زرعی اراضی پر فائرنگ کی