پاکستان
1 منٹ پڑھنے
پاکستان: دہشت گردانہ حملہ، ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک
بنّوں میں ایک پولیس اسٹیشن کے داخلی حصّے پر دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے
پاکستان: دہشت گردانہ حملہ، ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک
پاکستانی حکام بنوں میں ایک موٹر سائیکل بم حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس نے ایک تھانے کے گیٹ کو نشانہ بنایا۔ [فائل فوٹو] / Reuters

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنّوں میں ایک پولیس اسٹیشن کے داخلی حصّے  کے قریب  موٹر سائیکل پر نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس اور امدادی حکام کے مطابق آج بروز سوموار کئے گئے اس دھماکے سے قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی پولیس افسر فدا محمد نے کہا ہے کہ یہ حملہ افغانستان کے ساتھ سرحدی صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع  بنوں میں ہوا ہے۔ انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کیا اور صرف اتنا کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی افراد کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

تاحال کسی گروپ نے حملے کی  ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان میں تشدد میں اضافہ دیکھا  جا رہا ہے۔ پاکستان حکومت اکثر دہشت گرد تنظیم تحریکِ طالبانِ پاکستان 'TTP' کو اس تشدد کا ذمہ دار ٹھہراتی  ہے۔

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر