سیاست
1 منٹ پڑھنے
ترکیہ یوکرائن-روس کے اعلی سطح کی مذاکرات کی تسہیل کرنے کے لیے تیار ہے
اردوان نے زور دیا ہے کہ ترکیہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوشش کر رہا ہے کہ یوکرین جنگ دائمی امن کے ساتھ ختم ہو۔
ترکیہ یوکرائن-روس کے اعلی سطح کی مذاکرات کی تسہیل کرنے کے لیے تیار ہے
اردوغان زیلنسکی / AA Archive
29 اگست 2025

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے فون پر بات چیت  کی ہے۔
اس ملاقات میں ترکیہ اور یوکرین کے دوطرفہ تعلقات، یوکرین-روس کے درمیان امن عمل، اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

صدر اردوان نے اس موقع پر کہا ہے کہ وہ الاسکا اور واشنگٹن میں ہونے والے رابطوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور ترکیہ جنگ کے مستقل امن پر ختم ہونے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا  ہےکہ امن کے قیام کے ساتھ ترکیہ، یوکرین کی سلامتی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

صدر اردوان نے کہا  ہےکہ یوکرین-روس جنگ میں منصفانہ حل ممکن ہےاور دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کو مضبوطی کے ساتھ جاری رکھنا ضروری ہے۔

 ترکیہ امن کے قیام کے لیے اعلیٰ سطحی رابطوں کے انعقاد میں اپنی پوری کوشش کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدر اردوان نے اس موقع پر یوکرین کے یوم آزادی کی بھی مبارکباد دی ہے۔