دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: ہم، کمبوڈیا-تھائی لینڈ مذاکرات میں مدد کرنے پر تیار ہیں
امریکہ، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان امن و استحکام کی یقین دیانی کی خاطر مذاکرات کے انعقاد میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ہے: وزیرِ خارجہ مارکو روبیو
امریکہ: ہم، کمبوڈیا-تھائی لینڈ مذاکرات میں مدد کرنے پر تیار ہیں
Washington cites stalled peace deal, encourages renewed negotiations [File] / Reuters

امریکہ کے  وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جاری 'تشدد' پر تشویش کا اظہار کیا اور دونوں پڑوسیوں کے درمیان مذاکرات میں سہولت کے لیے امریکی حمایت کی پیشکش کی ہے۔

امریکہ وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق روبیو نے یہ مسئلہ جمعرات کو کمبوڈیا کے وزیراعظم ہن مینٹ کے ساتھ  ٹیلیفونک ملاقات  کے دوران اٹھایا ہے۔

انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی 'امن کی خواہش' کو دہرایا اور اکتوبر میں ملائشیا میں منعقدہ 'آسیان سربراہی اجلاس' میں دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ 'کوالا لمپور امن معاہدے' پر مکمل عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یہ معاہدہ ایک سرحدی صوبے میں بارودی سرنگ دھماکے میں تھائی فوجیوں کے شدید زخمی ہونے کے بعد معطل کر دیا گیا تھا۔

امریکہ وزارتِ  خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ مارکو  روبیو نے اس بات کی اعادہ کیاہے کہ "امریکہ، کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان امن و استحکام کی یقین دیانی کی خاطر مذاکرات کے انعقاد میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ہے"۔

ہن مینٹ نے کہا  ہےکہ دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کی صورتحال اور تھائی لینڈ کے ساتھ امن معاہدے کے نفاذ پر بات چیت کی ہے۔

انہوں نے ' بنکاک–پنوم پینھ معاہدے 'کے ساتھ کمبوڈیا کی 'مضبوط وابستگی' پر زور دیا اور امید ظاہر کی ہے کہ دو طرفہ کوششیں سرحدی تنازعات کو حل کرنے اور دیرپا امن حاصل کرنے میں مدد کریں گی۔

سرحدی تناؤ برقرار ہے

یہ ٹیلی فونک ملاقات، اس ماہ کے اوائل میں تصادم دوبارہ شروع ہونے کے بعد تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان پہلی فوجی بات چیت سے ایک دن بعد ہوئی ہے۔

ملاقات بدھ کو تھائی لینڈ کے صوبہ تھانتابوری میں طے پائی اور ایک گھنٹے سے کم مدت تک جاری رہی تھی۔امکان ہے کہ فوجی مذاکرات جمعہ کو بھی جاری رہیں گے۔

جھڑپیں،  8 دسمبر کو ایک  سرحدی واقعے میں دو تھائی فوجیوں کے  زخمی ہونے کے بعد، دوبارہ شروع ہو گئی تھیں۔

حکومتی اعداد و شمار کے مطابق اس کے بعد سے دونوں فریقوں کے درمیان  لڑائی میں کم از کم 96 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تھائی حکام نے کہا ہے کہ 23 فوجی اور ایک شہری براہ راست اور 41 شہری جھڑپوں کے پیدا کردہ منفی  ثانوی اثرات کے باعث  ہلاک ہوئےہیں۔

کمبوڈیا وزارتِ داخلہ نے بھی 31 کمبوڈین شہری ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔

تشدد دوبارہ شروع ہونے کے بعد سے سرحد کے دونوں طرف تقریباً ایک ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع