دنیا
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: اردوعان۔ادریس ملاقات
ترکیہ، سوڈان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی پُر زور حمایت جاری رکھے گا: اردوعان
ترکیہ: اردوعان۔ادریس ملاقات
ملاقات میں ترکیہ اور سوڈان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ / AA

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے دارالحکومت انقرہ  کے صدارتی کمپلیکس میں سوڈان کے وزیرِاعظم کامل ادریس کے ساتھ ملاقات کی ۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات ومواصلات  کے Nsosyalسے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم کامل ادریس ترکیہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔  بدھ کے روز دونوں سربراہان نے ملاقات کی جس میں  ترکیہ۔ سوڈان تعلقات اور  علاقائی و عالمی امور پر  تبادلۂ خیال کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق صدر اردوعان نے کہا  ہےکہ ترکیہ ،سوڈان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی مضبوط حمایت جاری رکھے گا۔ ہم، موجودہ اور آئندہ اقدامات کے ذریعے ترکیہ اور سوڈان کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ہدف رکھتے ہیں۔

انہوں  نے مزید کہا ہے کہ انقرہ سوڈان میں جاری تنازعے کے خاتمے اور معمولاتِ زندگی  کی بحالی کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ علاوہ ازیں  ترکیہ، جنگ بندی کے قیام اور ایک جامع سیاسی عمل کے آغاز کے لیے سفارتی کوششوں کی بھی حمایت کرتا ہے۔

صدر اردوعان نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اس تمام عرصے میں  سوڈانی عوام کی مشکلات میں کمی کے لیے انسانی امداد بھی مزید اضافے کے ساتھ  جاری رکھی جائے گی ۔

ملاقات میں ترکیہ کے نائب صدر جیودت یلماز،  وزیرِ خارجہ خاقان فیدان،  وزیرِ توانائی و قدرتی وسائل آلپ ارسلان بائراکتار، وزیرِ زراعت و جنگلات ابراہیم یومقلی اور صدارتی  محکمہ مواصلات و اطلاعات کے سربراہ برہان الدین دوران نے  بھی شرکت کی۔

دریافت کیجیے
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک
یوکرینی ڈرونز کا کریمیا کے تاریخی جنگی میوزیم پر حملہ
ایران: ہم نے امریکہ کے 5ویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا ہے
چین اور شمالی کوریا باہمی تعاون کے فروغ پر متّفق
روسی حملے، خارکیف میں چار افراد ہلاک
آزاد فلسطین ریاست کی حمایت کرتے ہیں: روس
حوثیوں کی دھمکی: اسرائیلی بحری آمدو رفت پر مکمل پابندی لگا دیں گے
فلپائن میں 7،8 کی شدّت سے زلزلہ
امریکہ کو اسرائیل کی طرف سے خطرہ
شمالی کوریا: ہمارا جوہری پروگرام مذاکرات کے لئے بند ہے
امریکہ: دو ایرانی ڈرون تباہ کر دیئے گئے ہیں
ہم نے ایک خصوصی پیغام ایرانی رہبر تک پہنچایا ہے: نقوی
جاسوسی کی  اسرائیلی دھمکی،پینٹاگون چوکنا ہوگیا
ہم جلد ہی ایران سے نکل جائیں گے:ٹرمپ
روس  اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ