مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے:سی این این
منگل کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی قیادت کی جانب سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، لیکن مسلسل مواصلات اور فوجیوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ممکنہ آپریشن کی تیاریاں اچھی طرح سے جاری ہیں
اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے:سی این این
21 مئی 2025

سی این این نے متعدد عہدیداروں کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکہ کو تازہ انٹیلی جنس معلومات ملی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر فوجی حملے کی تیاری کر رہا ہے جبکہ واشنگٹن اور تہران ایران کے جوہری پروگرام پر بالواسطہ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

منگل کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی قیادت کی جانب سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے، لیکن مسلسل مواصلات اور فوجیوں کی نقل و حرکت کا مشاہدہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ممکنہ آپریشن کی تیاریاں اچھی طرح سے جاری ہیں۔

ایک ذرائع نے سی این این کو بتایا کہ حالیہ مہینوں میں ایرانی جوہری تنصیب پر اسرائیلی حملے کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی ثالثی میں ایران کے ساتھ معاہدے کا امکان جس میں یورینیم کے تمام ذخائر کو ختم نہیں کیا جائے گا، اسرائیلی فوجی کارروائی کے امکانات میں اضافہ کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکہ نے اسرائیل کی مخصوص فوجی سرگرمیوں کا بھی مشاہدہ کیا ہے جن میں فضائی گولہ بارود کی نقل و حرکت اور بڑے پیمانے پر فضائی مشقوں کا اختتام بھی شامل ہے۔

تاہم ٹرمپ انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس وقت تک اس طرح کے حملے کی حمایت سے گریز کرے گا جب تک کہ ایران دشمنی کا آغاز نہیں کرتا۔

سی این این کے مطابق اس ماہ کے اوائل میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کرنے والے ایک سینئر مغربی سفارت کار نے کہا تھا کہ ٹرمپ  کے مطابق   امریکہ فوجی حملوں سے قبل ان مذاکرات کو کامیاب ہونے کے لیے صرف چند ہفتوں کا وقت دے گا لیکن فی الحال وائٹ ہاؤس کا موقف  سفارت کاری کی پالیسی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس سے قبل ایران کو متنبہ کیا تھا کہ اگر وہ امریکی تجاویز کا فوری جواب دینے میں ناکام رہا تو اسے     فوری کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا حالانکہ ایرانی حکام نے کسی بھی باضابطہ پیشکش کی تردید کی ہے۔

دریافت کیجیے
شام اور ترکیہ کے مابین سرحدی گزرگاہوں سے متعلق تعاون میں پیش ر
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں  نے دو اور فلسطینی نوجوانوں کو قتل کر دیا
حماس نے مزید تین اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں  اسرائیل  کے حوالے کر دیں
اسرائیلی فوج، 194 خلاف ورزیاں کر چُکی ہے
لبنان: اسرائیلی حملے، چار افراد ہلاک
ایران میں جوہری ہتھیاروں کا کوئی ثبوت نہیں ہے — آئی اے ای اے
شام نے کوسوو کی آزادی و خودمختاری تسلیم کرلی
غزہ میں ایک اور صحافی شہید
ٹرمپ: جنگ بندی خطرے میں نہیں ہے
اسرائیل، تازہ فضائی حملوں میں 24 بچوں سمیت کم از کم 63 فلسطینیوں کو قتل کر چکا ہے
اسرائیلی فوجیوں کا  جنین کے قریب آپریشن،تین فلسطینی ہلاک
یورپی یونین کا مطالبہ: اسرائیل لبنانی علاقے سے نکل جائے
اسرائیل نے حماس کو غزہ کے مقبوضہ علاقوں میں داخلے کی اجازت دے دی
اسرائیل کو غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کا بہانہ نہیں دیں گے:حماس
اسرائیلی کنٹرول میں موجود غزہ کے علاقوں کو تباہ کیا جائے:اسرائیل کاٹز
سوڈان: خرطوم ہوائی اڈّے پر آر ایس ایف میلیشیاؤں کے ڈرون حملے