دنیا
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل نے تہران پر نئے حملے شروع کر دیے جبکہ ایران نے خلیج کے مقامات پر نشانہ بنایا
ایران نے ان حملوں کا جواب اسرائیل، خلیجی توانائی مقامات اور حتیٰ کہ امریکی سفارتی مراکز کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل اور ڈرون حملوں سے دیا ہے۔
اسرائیل نے تہران پر نئے حملے شروع کر دیے جبکہ ایران نے خلیج کے مقامات پر نشانہ بنایا
تہران، ایران میں، امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے دوران، ہلال احمر کی امدادی ٹیم ایک حملے سے متاثرہ عمارت میں کام کر رہی ہے۔ 21 مارچ 2026 / Reuters
12 گھنٹے قبل

اسرائیل نے پیر کو ایران پر حملوں کی ایک نئی لہر شروع کی، جس سے تہران کی طرف سے نئی دھمکیاں سامنے آئی ہیں جس سے یہ تنازع شدت اختیار کر گیا ہے جس نے  اب دہائیوں کا بدترین عالمی توانائی بحران کھڑا کیا  ہے۔

تہران میں دھماکوں کی اطلاعات  ہیں، جبکہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کہا کہ انہوں نے علاقے میں آنے والے میزائل اور ڈراونز کو روک لیا ہے۔

عالمی توانائی  ایجنسی کے سربراہ فاتح بیرول کے مطابق، تیل اور گیس پیدا کرنے والے ممالک میں کم از کم 40 توانائی کے مراکز “شدید یا انتہائی شدید طور پر نقصان زدہ” ہو چکے ہیں۔

ایران نے ان حملوں کا جواب اسرائیل، خلیجی توانائی مقامات اور حتیٰ کہ امریکی سفارتی مراکز کو نشانہ بناتے ہوئے میزائل اور ڈرون حملوں سے دیا، اور ساتھ ہی آبنائے  ہرمز کے راستے پرآمدورفت  روک کر  صورتِ حال کو مشکل بنا دیا  ہے۔یہ راستہ عالمی تیل رسد کے تقریباً ایک بٹا  پانچ کو سر انجام دیتا  ہے۔

پیٹرول بحران  اور بڑھتے ہوئے خطرات

تیل کی قیمتیں فی بیرل 100 س ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں، جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سخت انتباہ جاری کیا اور ایران کو 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے  ہرمز کو دوبارہ کھولنے  کا کہتے ہوئے  اس کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دینے کی دھمکی دی ہے۔

تہران نے  اس کا والہانہ جواب دیا ہے ۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اگر واشنگٹن نے اپنی دھمکی پر عمل کیا تو پورے خطے کے اہم بنیادی ڈھانچے “جائز اہداف” بن جائیں گے۔

بیرول نے کہا کہ بحران پہلے ہی  یومیہ تقریباً 11 ملین بیرل تیل کی کمی کو جنم دے  چکا ہے ۔جو 1970 کی دہائی کے پیٹرول بحران کے دوران ہونے والے نقصانات سے بھی زیادہ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ "کوئی بھی  ملک محفوظ نہیں رہے گا" اور بحران کو محدود کرنے کے لیے فوری عالمی ہم آہنگی کا مطالبہ کیا۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان  نے اس تمنا کا اظہار کیا ہے کہ نوروز کا تہوار خطے میں امن و امان کا پیامبر بنے
گوٹریش: اقوام متحدہ غزہ پر ٹرمپ کے امن بورڈ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے
روسی ڈرون حملے سے یوکرین کے علاقے چرنیحیف میں بجلی کی بندش
ترکیہ: جنوبی شام میں اسرائیل کے حملے انتہائی "خطرناک کارروائی" ہے
ہیومن رائٹس واچ کی ہنگری سے نیتن یاہو کی آمد پر اسے گرفتار کرنے کی اپیل
اسرائیل، فلسطینیوں کے خلاف 'اجتماعی انتقام' کے طور پر تشدد کا سہارا  لے رہا ہے، اقوام متحدہ
ٹرمپ: امریکہ ایران میں فوجی آپریشنز کو 'محدود کرنے' پر غور کر رہا ہے
پاک-افغان جنگ بندی میں ترکیہ کا کردار قابل تعریف ہے:شریف
خطے کو جنگ میں جھونکنے کا سبب اسرائیل ہے:فیدان
اسرائیل نے سلامتی کے بہانے نمازِعید پر پابندی لگا دی
مسلم امہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف خاموشی توڑ دے: ایردوان
مائع گیس کی برآمدی صلاحیت 17 فیصد بند ہو گئی ہے:قطر
ایران کا انتباہ:بنیادی ڈھانچے پر پھر حملہ ہوا تو جواب دیں گے
عید الفطر کا تہوار اتفاق و اخوت کا وسیلہ بنے:ایردوان
امریکی سینیٹ نے ایران جنگ پر ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنے والا بل مسترد کر دیا