دنیا
1 منٹ پڑھنے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
نیو قاہرہ علاقے کے "Arabella Plaza" نامی شاپنگ مال کی داخلی منزل پر واقع تحائف اور کھلونوں کی دکان میں ہیلیم گیس کے سلنڈر کے پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
قاہرہ

مصری دارالحکومت قاہرہ میں واقع ایک شاپنگ مال میں ہونے والے دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے۔

نیو قاہرہ علاقے کے "Arabella Plaza" نامی شاپنگ مال کی داخلی منزل پر واقع تحائف اور کھلونوں کی دکان میں ہیلیم گیس کے سلنڈر کے پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔

اس واقع میں 3 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔

مصر ی وزارتِ داخلہ کے بیان میں کہا گیا  ہے کہ دھماکا "Arabella Plaza" شاپنگ مال میں ہوا، اور واقعے کے بعد سامنے  لگنے والی  کم سطح کی  آگ کو شہری دفاعی دستوں نے بجھا دیا۔

بتایا گیا  ہے کہ دھماکے کے باعث آس پاس کی بعض دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔

مصر ی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ دھماکہ ہونے  والی دکان کے مالک کو حراست میں لینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ابتدائی  تحقیقات  میں دھماکہ ایک گیس سلنڈر سے ہونے کا تعین ہوا  ہے اور واقعے کی وجہ جاننے کے لیے ماہر ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس واقع کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور