سیاست
2 منٹ پڑھنے
آسٹریلیا نے انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی سیاستدان کے ویزے کو منسوخ کر دی
آسٹریلیا ایسے لوگوں کو قبول نہیں کرے گا جو ملک میں "انتشارپھیلانے" کے لیے آئیں۔
آسٹریلیا نے انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی سیاستدان کے ویزے کو منسوخ کر دی
(فائل) شمچا روتھمین، جن کی پارٹی نیتن یاہو کی حکومت میں شامل ہے، اسرائیلی دائیں بازو کے وزیر اِیتامر بن گویر سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ / Reuters
18 اگست 2025

آسٹریلوی حکومت نے پیر کے روز دائیں بازو کے ایک  اسرائیلی سیاستدان کا ویزا منسوخ کر دیا، جو  ایک تقریب سے   تقریر کرنے اس ملک کو جا رہے تھے۔ تقریب کے منتظمین نے اس اقدام کو "شدید یہود ی مخالف" قرار دیا ہے۔

سمحا روتھ مین، جن کی جماعت اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومتی اتحاد کا حصہ ہے، آسٹریلوی یہودی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریبات میں خطاب کرنے والے تھے۔

لیکن آسٹریلیا کے وزیر داخلہ ٹونی برک نے کہا کہ آسٹریلیا ایسے لوگوں کو قبول نہیں کرے گا جو ملک میں "انتشارپھیلانے" کے لیے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ "اگر آپ آسٹریلیا آ کر نفرت اور انتشار پیغام پھیلانا چاہتے ہیں،  تو ہم آپ  کو یہاں نہیں چاہتے،آسٹریلیا ایک ایسا ملک ہے  جہاں ہر کوئی محفوظ ہو اور خود کو محفوظ محسوس کرے۔"

ویزا منسوخی کے خودکار نتیجے کے طور پر، روتھ مین آئندہ تین سال تک آسٹریلیا کا سفر نہیں کر سکیں گے۔

آسٹریلوی یہودی ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو رابرٹ گریگری نے کہا کہ روتھ مین کے دورے کا مقصد آسٹریلیا کی یہودی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا، جو یہود مخالف جذبات کی لہر کا سامنا کر رہی ہے۔

"یہ دورہ مشرق وسطیٰ کے موجودہ حالات سے کسی بھی طرح منسلک نہیں تھا،" انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

گریگری نے روتھ مین کے ویزا کی منسوخی کو "شدید یہود مخالف اقدام" قرار دیا اور آسٹریلوی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ یہودی برادری اور اسرائیل کو نشانہ بنانے میں "جنون" کا شکار ہے۔

 

دریافت کیجیے
روس۔یوکرین ایسٹر فائربندی ختم ہو گئی
سوڈان: لاکھوں انسان صرف ایک وقت کھانا کھا رہے ہیں
اسلام آباد میں امن مذاکرات کے غیر نتیجہ خیز ہونے پر ٹرمپ ایران پر نئے فوجی حملوں پر غور کر رہے ہیں
ایران اور امریک اسلام آباد میں مذاکرات کے ختم ہونے سے قبل معاہدے کے بہت قریب تھے: عراقچی
ٹرمپ نے پوپ لیو پر بھی چڑھائی کر دی: مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیئے
امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر دی، تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
ترکیہ: پانچواں انطالیہ ڈپلومیسی فورم عالمی رہنماوں کی میزبانی کے لئے تیار
ترک پراسیکیوٹروں نے نیتن یاہو کے خلاف فردِ جرم تیار کر لی
اسرائیل حزبِ اختلاف: نیتن یاہو ناکام رہے ہیں
عالمی صمود بحری بیڑہ دوبارہ غزہ کے لئے عازمِ سفر
ترکیہ: اردوعان۔ماکرون ملاقات
پاکستان میں 21 گھنٹے کے طویل امریکہ۔ایران مذاکرات بغیر معاہدے کے ختم ہو گئے
امریکی فریق کے غیر معقول مطالبات نے مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہونےدی: ایران ذرائع ابلاغ
اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مستقل جنگ بندی کے لیے مذاکرات شروع
ایران جنگ می امریکی طیارہ نما ڈراون طیاروں کو وسیع پیمانے کا نقصان