ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: امدادی سامان سے لدا طیارہ افغانستان روانہ ہو گیا
ترک فضائیہ کا امدادی سامان سے لدا A400M طیارہ ضلع قیصری کے ارکیلت ہوائی اڈّے سے افغانستان روانہ ہوگیا ہے: ترکیہ وزارت دفاع
ترکیہ: امدادی سامان سے لدا طیارہ افغانستان روانہ ہو گیا
کونڑ صوبہ مشرقی افغانستان کا سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے، جہاں اب تک 1400 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ / AA

ترکیہ نے افغانستان کے صوبہ کنڑ  زلزلہ زدگان  کے لیے انسانی امداد روانہ کر دی  ہے۔

ترکیہ وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہےکہ "افغانستان کے صوبہ کنڑ میں زلزلے کے بعد ترک فضائیہ کا امدادی سامان سے لدا A400M طیارہ ضلع قیصری کے ارکیلت ہوائی اڈّے سے  روانہ ہوگیا ہے۔ یہ امدادی سامان ترکیہ محکمہ آفات و ہنگامی حالات  AFAD اور ترک ہلال احمر کی جانب سے تیار  کیا گیا ہے"۔

صوبہ کنار  کے ایک طالبان اہلکار نے نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر اناطولیہ خبر ایجنسی کو بتایا  ہےکہ کچھ امدادی سامان گذشتہ رات دور دراز علاقوں میں پہنچنا شروع ہوا، کیونکہ عبوری انتظامیہ نے ابتدائی طور پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

اہلکار نے کہا ہے کہ "مقامی لوگوں نے اپنے عزیزوں کی لاشیں ملبے تلے ہونے کی وجہ سے محفوظ مقمات پر منتقل ہونے سے انکار کر دیا ۔ اس کے بعد ہم نے خیمے اور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کرنا شروع کر دی ہیں۔"

صوبہ کنڑ مشرقی افغانستان کا سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے، جہاں اب تک 1,400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حکام نے کہا  ہےکہ پہاڑی علاقے اور تباہ شدہ سڑکیں امداد پہنچانے میں مشکلات پیدا کر رہی ہیں، لیکن امدادی ٹیمیں پھر بھی تمام متاثرہ علاقوں تک پہنچ گئی ہیں۔

اہلکار نے کہا ہے کہ "ہم جہاں ممکن ہو گاڑیوں کے ذریعے امدادی سامان بھیج رہے ہیں۔ جہاں زلزلے کی وجہ سے راستے بند ہیں وہاں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سامان پہنچایا جا رہا  اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے"۔

دریافت کیجیے
27 ممالک بحرانی فنڈز تک رسائی کو یقینی بنانے کی کوشش میں ہیں، رپورٹ
پاکستانی وزیر اعظم اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوطی دلانے کی غرض سے  چین کے دورے پر
روس کے زیر کنٹرول لوہانسک میں کالج اور ہاسٹل پر یوکرین کے حملے میں چار افراد ہلاک اور 35 زخمی: روس
ایتھنو اسپورٹس  فیسٹیول استنبول میں شروع ہو گیا
پاکستانی وزیر داخلہ کے امریکہ-ایران جنگ کے خاتمے کے لیے تجاویز پر تہران میں تازہ مذاکرات
نیٹو کے روٹے کا کہنا ہے کہ اتحاد مضبوط راہ پر ہے، ایک اتحادی پر زیادہ انحصار نہیں کرتا
جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملہ،4 افراد ہلاک
امریکہ  نے تائیوان کے لیے 14 بلین ڈالر کے اسلحے کی فروخت روک دی
غزہ میں انسانی صورتحال تاحال بد ترین حالت میں ہے، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیمیں
پاکستان نے کوششیں تیز کر دیں
ترکیہ: اردوعان۔ادریس ملاقات
امریکی کانگریس میں ایک منٹ کی خاموشی
حزب اللہ کے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجی قوتوں پر 24 حملے
مسلّح تنازعات میں شہریوں کا تحفظ ایک مشترکہ ذمہ داری ہے: ترکیہ
امریکہ نے فرانسیسکا البانیس کو پابندیوں کی فہرست سے ہٹا دیا