دنیا
3 منٹ پڑھنے
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سعودی عرب کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے تقریباً 1.96 ارب امریکی ڈالر مالیت کے اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی گئی ہے: امریکہ وزارتِ خارجہ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سعودی عرب کے فوجی طیارے / Reuters

امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 1.96 ارب ڈالر مالیت کے فضائی دفاعی ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔

امریکہ وزارتِ خارجہ نے بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں  مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگی کشیدگی کے پیشِ نظر سعودی عرب کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے تقریباً 1.96 ارب امریکی ڈالر مالیت کے اسلحے کی فروخت کی منظوری دینے کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ"یہ مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی و قومی سلامتی کے اہداف کی حمایت کرے گی کیونکہ اس سے ایسے اہم غیر نیٹو اتحادی کی سلامتی میں اضافہ ہوگا جو خلیجی خطے میں سیاسی استحکام اور معاشی ترقی کے لیے ایک اہم قوت ہے۔"

اس معاہدے کا مقصد خطے میں اپنے وکیل گروہوں کے زیرِ استعمال ڈرونوں سمیت بڑھتے ہوئے فضائی خطرات کے مقابلے کے لیے سعودی فضائی دفاع کو مضبوط بنانا، مہنگے پیٹریاٹ میزائلوں پر انحصار کم کرنا اور ملکی دفاع کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

سعودی عرب کی درخواست کردہ دفاعی اشیاء میں 20 ہزار عددجدید حساس فائر اسلحہ سسٹم (APKWS) بھی شامل ہیں۔ امریکی بحریہ کی ویب سائٹ پر ان سسٹموں کو  "قریبی فاصلے کی لڑائی میں محدود ضمنی نقصان کے ساتھ اہداف کو تباہ کرنے کا کم لاگت والا طریقہ" قرار دیا گیا ہے۔

اس اسلحہ  پیکیج میں لانچر، زیادہ دھماکہ خیز وارہیڈ، راکٹ موٹریں اور دیگر دفاعی سازوسامان بھی شامل ہوگا۔

امریکہ وزارتِ خارجہ کے مطابق اس معاہدے کا مرکزی ٹھیکیدار بی اے ای سسٹمز (BAE Systems) ہوگا، جس کا دفتر نیشوا، نیو جرسی میں واقع ہے۔

یمن میں حوثیوں کے ساتھ کشیدگی

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے پیر کے روز سعودی عرب کے جنوبی شہرابہا کے ہوائی اڈے پر میزائل حملے کے بعد سعودی عرب ایک مرتبہ پھر یمن کے ساتھ جنگ کے دہانے پر دکھائی دے رہا ہے۔

حوثیوں نے یہ  حملہ ، یمنی حکومت کے صنعاء ایئرپورٹ پر حملےکے بعد کیا ہے۔ حکومتی مؤقف کے مطابق اس کارروائی کا مقصد ایران کے سپریم رہنما کی آخری رسومات سے واپس آنے والے اس طیارے کا راستہ تبدیل کرنا تھا جس میں حوثی وفد سوار تھا۔ حوثیوں نے اس حملے کا ذمہ دار سعودی عرب کو ٹھہرایا تھا۔

یہ پیش رفت کا  وقت، مخالف فریقوں کے دوبارہ جنگ کی جانب بڑھنے اور بحری ناکہ بندی دوبارہ شروع ہونے کے بعد، ایران کے خلاف امریکی  کارروائیوں مزید تیز ی کے حوالے سے بھی اہم ہے۔

امریکہ وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ:

"اس فروخت سے امریکہ کی دفاعی تیاریوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔"

سعودی عرب دنیا میں امریکی اسلحے کا سب سے بڑا خریدار ہے اور کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ امریکی فوجی سازوسامان خریدتا ہے۔

کویت کے لیے بھی منظوری

دوسری جانب واشنگٹن نے کویت کے لیے 484 ملین امریکی ڈالر مالیت کی بیرونی اسلحہ فروخت (Foreign Military Sales - FMS) کے تحت C-17 طیاروں کی مرمت، معاونت اور متعلقہ سازوسامان کی ممکنہ فروخت کی بھی منظوری دے دی ہے۔

کویت کے لیے منظور کئے گئے پیکیج میں طیاروں کے پرزے، اجزا اور لوازمات، اپ گریڈ اور معاون آلات، اسپیئر اور مرمتی پرزے، گراؤنڈ سپورٹ آلات، مواصلاتی نظام، سافٹ ویئر سپورٹ، تکنیکی دستاویزات، تربیت اور لاجسٹک خدمات شامل ہیں۔

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز