ہنٹاوائرس سے متاثر کروز جہاز سے انخلاء کا عمل شروع ہو گیا
اسپین کے صحت کے حکام نے ہنٹا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ٹینیریف کے ساحل پر لنگر انداز مسافر بردار جہاز 'ایم وی ہونڈیئس' سے مسافروں کا انخلا شروع کر دیا
ہنٹاوائرس سے متاثر کروز جہاز سے انخلاء کا عمل شروع ہو گیا
10 مئی 2026 کو اسپین کے علاقے ٹینیرائف میں گریناڈیلا ڈی ابونا کی بندرگاہ پر پولیس کی ایک کشتی کروز شپ ایم وی ہونڈیئس کی طرف بڑھ رہی ہے۔ / Reuters

 اسپین کے صحت کے حکام نے ہنٹا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ٹینیریف کے ساحل پر لنگر انداز ہالینڈ کے پرچم بردار مسافر بردار جہاز 'ایم وی ہونڈیئس' سے مسافروں کے انخلا کا عمل شروع کر دیا ہے۔

 اتوار کے روز کینری جزائر پہنچنے والے اس جہاز میں اینڈیز وائرس کی نادر دیکھنے میں آنے والی قسم کے نتیجے میں تین اموات (ایک ڈچ جوڑا اور ایک جرمن خاتون) اطلاع دی گئی ہے۔

انخلا کے عمل میں عوامی رابطے سے بچنے کے لیے سخت قرنطینہ حفاظتی اقدامات اختیار کئے گئے  ہیں۔ ہسپانوی شہریوں کو چھوٹی کشتیوں کے ذریعے بند بسوں تک منتقل کیا جا رہا ہے، جس کے بعد انہیں ہوائی جہاز کے ذریعے میڈرڈ لے جایا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اینڈیز وائرس انسانوں کے درمیان منتقل ہو سکتا ہے، تاہم مقامی آبادی کے لیے خطرہ کم ہے۔

انخلاء آپریشن کے نگران'تھیڈورس ایڈہینم گبرائسس' نے کہا ہے کہ یہ صورتحال 'ایک اور کووڈ کیس' نہیں ہے۔ انہوں نے انخلا کے عمل کے لیے اسپین کی تیاریوں کو بھی سراہا ہے۔ جہاز میں موجود آٹھ مشتبہ کیسوں میں سے چھ کی تصدیق ہو چکی ہے اور اب جہاز میں کوئی نیا مشتبہ کیس باقی نہیں رہا۔

ایم ہونڈیئس  یکم اپریل کو ارجنٹینا کے شہر اشائیاسے روانہ ہوا تھا۔ تقریباً 150 مسافروں اور کچھ عملے کے ارکان کے انخلا کے بعد توقع ہے کہ جہاز اپنا سفر پر  ہالینڈ روانہ ہو جائے گا۔

دریافت کیجیے
امید ہے ہم کامیاب ہو جائیں گے: کالاس
ایشیاءتوانائی کے بڑے جھٹکوں کے لئے تیار ہو رہا ہے
سابق تھائی وزیراعظم شیناواترا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا
جب تک جوہری مواد موجود ہے معاملہ ختم نہیں ہو گا: نیتن یاہو
مشرقی کونگو میں دہشتگردانہ حملے،21 افراد ہلاک
ٹرمپ کو ایران کا جواب پسند نہیں آیا،تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
اسرائیل نے عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈّہ بنا لیا
اسرائیلی وزارتی کمیٹی اوسلو معاہدوں کی منسوخی کے بل پر بحث کرے گی
باکستان: کار بم دھماکہ اور فائرنگ، بارہ پولیس اہلکار ہلاک
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے
ترکیہ عالمی دفاعی طاقت کے طور پر اُبھر رہا ہے، صدر ایردوان
اسرائیل نے غزہ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا جس دوران 9 افراد زخمی ہو گئے
سعودی عرب کی فوجی آپریشنز میں اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کی تردید