سیاست
2 منٹ پڑھنے
بنگلہ دیش نے 1971 کے بعد پہلی بارپاکستانی حکام کے لیے ویزے کی پابندی کو ختم کر دیا
"یہ معاہدہ پانچ سال کے لیے ہوگا۔ جن کے پاس سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہیں، وہ پاکستان بغیر ویزا کے سفر کر سکیں گے۔"
بنگلہ دیش نے 1971 کے بعد پہلی بارپاکستانی حکام کے لیے ویزے کی پابندی کو ختم کر دیا
1971ء کی جنگ کے بعد، جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش آزاد ہوا، دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان بغیر ویزے کی آمدورفت معطل کردی گئی۔ / Reuters
22 اگست 2025

حکام نے بتایا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو اب دونوں ممالک کے درمیان سفر کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بنگلہ دیش کی عبوری انتظامیہ کی مشاورتی کونسل، جس کی قیادت محمد یونس کر رہے ہیں،  کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے جمعرات کو ڈھاکہ میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا ہے کہ باہمی ویزا معافی کے معاہدے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

شفیق الاسلام نے کہا، "یہ معاہدہ پانچ سال کے لیے ہوگا۔ جن کے پاس سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہیں، وہ پاکستان بغیر ویزا کے سفر کر سکیں گے۔" انہوں نے مزید بتایا کہ بنگلہ دیش پہلے ہی 31 دیگر ممالک کے ساتھ ایسے معاہدے کر چکا ہے۔

اس معاہدے کے تحت پاکستانی حکام کو بھی بنگلہ دیش میں ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

یہ پیش رفت گزشتہ ماہ ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ہوم ایڈوائزر جہانگیر عالم چوہدری اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آئی، جس میں دونوں فریقین نے سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا آن آرائیول کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا تھا۔

بنگلہ دیش کی آزادی کے نتیجے میں 1971 کی جنگ کے بعد دونوں جنوبی ایشیائی ممالک کے درمیان ویزا فری انٹری معطل کر دی گئی تھی۔

ڈھاکہ اور اسلام آباد کے تعلقات میں خاص طور پر اگست 2024 میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد حالیہ مہینوں میں بہتری آئی  ہے ۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان بدھ کی رات سے21 تا  24 اگست تک چار روزہ سرکاری دورے پرڈھاکہ پہنچے ۔ اس دورے کا مقصد دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

 

دریافت کیجیے
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں