سیاست
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ: نعمان قورتلمش نے پوپ کے جنازے میں ترکیہ کی نمائندگی کی
پوپ فرانسس کے جنازے میں 250,000 سے زائد افراد شریک ہوئے، جن میں دنیا بھر کے کئی رہنما اور شاہی خاندان کے افراد بھی شامل تھے۔
ترکیہ: نعمان قورتلمش نے پوپ کے جنازے میں ترکیہ کی نمائندگی کی
Kurtulmus was welcomed by Italian Cardinal Pietro Parolin, the Vatican’s Secretary of State. / AA

ترکیہ قومی اسمبلی  کے اسپیکر نعمان قورتلمش نے ہفتے کے روز ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پوپ فرانسس کے جنازے میں ترکیہ کی نمائندگی کی۔

ویٹیکن پہنچنے پر، ویٹیکن کے سیکریٹری آف اسٹیٹ اطالوی کارڈینل پیئترو پارولین نے قورتلمش کا استقبال کیا۔

ویٹیکن میں اپنی مصروفیات کے دوران  قورتلمش نے آذربائیجان کی قومی اسمبلی کی اسپیکر صاحبہ غفارووا  اور جنازے میں شریک دیگر کئی پارلیمانی رہنماؤں اور ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

جنازے کے بعد، قورتلمش نے ویٹیکن میں ترکیہ کے سفارتخانے کا بھی  دورہ کیا۔

پوپ فرانسس کے جنازے میں 250,000 سے زائد افراد شریک ہوئے، جن میں دنیا بھر کے کئی رہنما اور شاہی خاندان کے افراد بھی شامل تھے۔ پوپ کا انتقال پیر کے روز 88 سال کی عمر میں ہوا۔

یہ کیتھولک رہنما 17 دسمبر 1936 کو بیونس آئرس میں ایک اطالوی تارکین وطن جوڑے کے ہاں پیدا ہوئے۔

انہوں نے اپنی تعلیم ارجنٹائن اور جرمنی میں حاصل کی اور 1969 میں ان کی تعیناتی بحثیت جیسوٹ پادری کے ہوئی۔

اپنے پاپائیت کے ایک دہائی سے زائد عرصے میں، وہ تعریف  اور تنقید  دونوں کا مرکز بنے رہے۔ انہوں نے ویٹیکن کی بیوروکریسی میں اصلاحات، بدعنوانی کے خاتمے، اور چرچ کے اہم مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی۔

پوپ کو فروری میں برونکائٹس  کی شکایت کے ساتھ روم کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن  یہ علالت بعد ازاں ڈبل نمونیا میں تبدیل ہو گئی۔ 38 روزہ  علاج کے بعد انہیں ویٹیکن میں ان کی  رہائش گاہ پر واپس بھیج دیا گیا لیکن ان کی صحت مسلسل خراب ہوتی رہی۔

دریافت کیجیے
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
ایران نے آبنائے ہر،مز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل داغے: رپورٹ