دنیا
2 منٹ پڑھنے
روسی شہر پر یوکرین کا حملہ،5 افراد ہلاک
حکمران الیکساڈر گوسیف کا کہنا ہے کہ حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں، اور اس علاقے میں میزائل کی دھمکی کی انتباہ کو ختم کر دیا گیا ہے۔
روسی شہر پر یوکرین کا حملہ،5 افراد ہلاک
یوکرین-روس / Reuters

روس کے شہر ورونیش  پر یوکرینی میزائل حملے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں، علاقائی گورنر الیگزینڈر گوسیف  نے یہ معلومات فراہم کی ہیں۔

پیر کے روز ٹیلی گرام پر جاری ایک بیان میں گوسیف نے بتایا کہ اس حملے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور شہر کی ایک کاروباری کمپنی کی صنعتی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کئی رہائشی عمارتوں کے سامنے کے حصے اور کھڑکیوں کے ساتھ ساتھ متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

گورنر نے یہ اعلان بھی کیا کہ خطے میں میزائل خطرے کا الرٹ ہٹا دیا گیا ہے اور انہوں نے حملے کے بعد کے مناظر کی تصاویر یا ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کرنے سے منع کیا خاص طور پر ایسی ویڈیوز جن سے مقامات کا پتہ چل سکتا ہو۔

روسی ہوابازی کے حکام نے بتایا کہ یوکرینی فضائی حملے کے باعث تاتارستان کے علاقے میں بوگولما، کازان، نیژنیکامسک اور چیبوکساری کے ہوائی اڈوں پر عارضی پروازوں کی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

یوکرین کے جنرل اسٹاف نے کہا ہے کہ ان کی افواج نے روس کے متعدد فوجی اور بنیادی ڈھانچے کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے، جس میں ماسکو کے علاقے میں واقع ایک خلائی مواصلاتی مرکز ڈرون آپریٹرز کے تربیتی مراکز اور لاجسٹکس کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یوکرینی افواج نے روس کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں کمانڈ پوسٹوں اور دیگر فوجی ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ روس کے کراسنوڈار خطے میں واقع کاوکاز بندرگاہ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب، روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین کے 12 گائیڈڈ فضائی بم اور 734 ڈرون مار گرائے ہیں۔



 

دریافت کیجیے
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ
صدر ایردوان کا نیٹو سمٹ کے آغاز پر انقرہ میں ٹرمپ کا خیرمقدم
دنیا بھر کی نظریں انقرہ پر مرکوز
نیٹو کا ترکیہ کو بھی  شامل کرتے ہوئے عظیم سطح کے بین الاقوامی دفاعی منصوبوں کا اعلان
نیٹو انقرہ سمٹ دفاعی صنعتی فورم کے انعقاد سے شروع
چین میں طوفانوں سے کم ازکم 15افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
ایران نے آبنائے ہر،مز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل داغے: رپورٹ
روٹے نے شاندار طریقے سے نیٹو سربراہی اجلاس کی میزبانی پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا
تہران میں خامنہ ای کی رسمِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی
فرانس میں ایک اور اہم میوزیم سے قدیم زیورات کی چوری نے ہلچل مچا دی
روسی ڈراونز اور میزائل حملے میں کیف علاقے میں جانی نقصان