ایشیا
2 منٹ پڑھنے
افغانستان میں زلزلے کی تباہ کاریوں میں ہلاکتوں کی تعداد 2,205 سے تجاوز کر گئی
انسانی امدادی گروہوں نے فوری امداد کی اپیل کی ہے تو امدادی کاروائیاں متعدد صوبوں میں تا حال جاری ہیں ۔
افغانستان میں زلزلے کی تباہ کاریوں میں  ہلاکتوں کی تعداد 2,205 سے تجاوز کر گئی
انسانی حقوقی تنظیمیں بڑھتے ہوئے بحران کو روکنے کے لیے بین الاقوامی امداد کا فوری مطالبہ کر رہی ہیں۔ / AA

افغانستان میں بڑے  زلزلے کی تباہی کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2,205 سے تجاوز کر گئی۔

مشرقی افغانستان میں اتوار کی رات آنے والے شدید زلزلے کے بعد تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جس میں کم از کم 2,205 افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہو گئے ہیں۔

طالبان  حکومت کے ترجمان حمد اللہ فطرت نے تازہ ترین جانی نقصان کے اعداد و شمار فراہم کرتے ہوئے کہا کہ "امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔  متاثرہ افراد کے لیے خیمے لگائے گئے ہیں اور ابتدائی طبی امداد اور ہنگامی سامان کی فراہمی کی  جارہی ہے۔"

صوبے کونڑ میں مقامی سیکیورٹی فورسز کے ترجمان رحیم اللہ حمزلا نے جمعرات کو بتایا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5,000 سے تجاوز کر  چکی  ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ "ابھی بھی کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، لہذا  جان نقصان میں اضافے کا خدشہ ہے۔"

بین الاقوامی امداد کی اپیل

ننگرہار میں کم از کم 12 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔

انسانی امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ تباہی کی شدت بہت زیادہ ہے اور طول پکڑنے والے بحران کا سد باب کرنے کے  لیے فوری بین الاقوامی مدد کی ضرورت ہے۔

ترکیہ نے 25 ٹن امداد بھیجی ہے جس میں خیمے، صفائی  کا سازو سا مان  اور خوراک شامل ہیں۔ پاکستان، ایران، چین، بھارت اور کئی مغربی ممالک نے  بھی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 47 منٹ پر جلال آباد کے مشرق شمال مشرق میں تقریباً 27 کلومیٹر کے فاصلے پر 8 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ زیادہ تر رہائشی زلزلے کے وقت  محو ِ نیند  تھے۔

یہ 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان میں آنے والا تیسرا بڑا زلزلہ ہے جس نے ملک کے انسانی بحران کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

دریافت کیجیے
سرحدی بارودی سرنگ سے کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے تو شمالی کوریا نے ایک بیلسٹک میزائل داغا
امریکی عہدیدار ایران کے خلاف اقدامات پر بات چیت کے لیے کیمپ ڈیوڈ میں یکجا ہوئے، ایکسیوس
ٹرمپ کا ترکیہ پر عائد CAATSA پابندیوں کو ہٹانے پر مثبت موقف کا مظاہرہ
بھارت نے پنجاب کی سرحدوں کے قریب دو پاکستانی شہریوں کو  مار ڈالا
حکومتِ یمن: "طائز میں حوثیوں کے ساتھ گھمسان کی جنگ ہو رہی ہے"
ترکیہ وزیر برائے قومی دفاع یاشار گولیر کی آذربائیجان اور جارجیا کے ہم منصبوں سے ملاقات
متحدہ امریکہ نے شام کو دفاعی تجارتی پابندیوں کی فہرست سے  خارج کر دیا
جنوبی کوریا امریکہ میں 200 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا
ریحانلی قتل عام کا ملزم گرفتار کرتےہوئے ترکیہ لایا گیا
ٹینیسی: زہریلے انجیکشنز کے باوجود  سزائے موت پانے والی خاتون بچ گئی: وکلا
اسرائیل کا حملہ، صحافی النجار ہلاک
امریکہ:200 سال بعد خاتون کو سزائے موت دینے کا فیصلہ
فلائی دبئی : پائلٹوں کی لڑائی کی وجہ سے پرواز سعودی عرب میں اتر گئی
میانمار : شمالی راکھائن میں کم از کم 50 افراد ہلاک
ٹوکیو میں بارشوں کا 34 واں مسلسل دن