دنیا
3 منٹ پڑھنے
دنیا بھر میں ایئر بس کا بحران، ہزاروں پروازیں منسوخ یا ملتوی
دنیا بھر میں ایئر لائنز کو پروازوں میں تاخیر یا منسوخی کرنے پر مجبور کرتے ہوئے، 6,000 سے زیادہ ایربس اے 320 جیٹس کو فوری طور پر اپنے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔
دنیا بھر میں ایئر بس کا بحران، ہزاروں پروازیں منسوخ یا ملتوی
یورپ، ایشیا اور امریکہ میں فضائی کمپنیاں تاخیر کی اطلاع دے رہی ہیں کیونکہ A320 جیٹ طیارے مطلوبہ اپ ڈیٹس سے گزر رہے ہیں۔ / Reuters
29 نومبر 2025

یورپی ایئر بس نے اپنی وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والے 6,000 A320 طیاروں کی فوری مرمت کا حکم دیا ہے۔

یہ ایک ایسی بڑے پیمانے کی کال ہے جو کہ عالمی بیڑے کے نصف سے زیادہ کو متاثر کرے گی اور جس سے امریکہ کے سال کے سب سے مصروف سفری اختتام الہفتہ میں ہلچل کا خطرہ ہے اور دنیا بھر میں خلل پیدا ہو رہا ہے۔

روئٹرز میں شائع  ایئربَس کے بلیٹن کے مطابق، اس مسئلے کا حل پرانے سافٹ ویئر پر واپس جانا ہے اور یہ کام طیارہ دوبارہ اڑان بھرنے سے پہلے مکمل ہونا ضروری ہے۔

ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ یہ شرط متعدد خطوں میں تاخیر اور پروازوں کی منسوخی کا سبب بن سکتی ہے۔

ترکیہ کی قومی ایئر لائن ترکش ایئر لائنز نے کہا کہ ایئربس کی طرف سے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ جاری ہونے کے بعد اس نے A320 فیملی کے آٹھ طیاروں پر مطلوبہ اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

 سینئر نائب صدر برائے مواصلات یحییٰ اوستُن  نے ایکس پر کہا کہ جب ایئر لائن الرٹ نوٹس میں درکار اقدامات مکمل کر لے گی تو طیارے "محفوظ خدمات"  کے لیے لوٹا  دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام آپریشنز محفوظ طور پر جاری ہیں اور کیریئر یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کی ہدایات پر عمل کر رہا ہے اور ضروری اپ ڈیٹس کے لیے ایئربَس کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

متوقع تاخیر

امریکن ایئرلائنز، جو A320 طیاروں کی سب سے بڑی آپریٹر ہے، نے کہا کہ یہ اپ ڈیٹ اس کے بیڑے کے اکثریتی حصے کو متاثر کرے گا اور ہر طیارے کی اپ ڈیٹس  دو گھنٹے کے اندر مکمل ہونے کی توقع ہے۔

یورپی اور ایشیائی کیریئرز نے بھی متوقع تاخیر کی اطلاع دی، اور بعض نے خبردار کیا کہ یہ خلل کئی دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

متعدد آپریٹرز نے متاثرہ طیاروں کو فوری طور پر گراونڈ کرتے ہوئے  اس ری کال کو "اہم" قرار دیا ہے۔

ایئر فرانس- کے ایل ایم نے کہا کہ ایئربَس کے نوٹس کے بعد اس نے پہلے ہی درجنوں پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جب کہ لاطینی امریکہ، بھارت اور پیسفک خطے کی بڑی ایئر لائنز نے تصدیق کی ہے کہ ضروری سافٹ ویئر تبدیلیاں کرتے وقت  انہیں آپریشنل رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ کچھ ایئر لائنوں نے عارضی طور پر ٹکٹ کی فروخت معطل کر دی یا اثرات کو قابو میں رکھنے کے لیے شیڈول میں تبدیلیاں کیں۔

نیوزی لینڈ اور جنوبی امریکہ کے بعض حصوں میں کیریئرز نے ویک اینڈ تک پروازیں منسوخ ہونے کی وارننگ دی کیونکہ A320neo طیاروں کو سروس میں واپسی سے پہلے لازمی اپ ڈیٹس سے گزارا جا رہا ہے۔

کچھ نے کہا کہ اس ری کال کے لیے سافٹ ویئر کے ساتھ ساتھ ہارڈ ویئر میں بھی تبدیلیاں ضروری ہیں، جو آپریشن کو واپسی کی مدت کو  بڑھا دیں گی۔

متعدد ایئر لائنز نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی تدارکی اقدامات شروع کر دیے ہیں اور جلد معمول کی آپریشن بحال کرنے کی توقع ہے۔ کچھ کیریئرز، جن میں یونائیٹڈ ایئر لائنز اور برازیل کی ایزُول شامل ہیں، نے کہا کہ ان کے بیڑے متاثر نہیں ہوئے۔

وسیع پیمانے پر یہ  خلل A320 فیملی پر دنیا کے انحصار کو اجاگر کرتا ہے، جو تجارتی ہوابازی میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سنگل-آئزل طیاروں میں سے ایک ہے۔ آپریٹرز نے کہا کہ وہ اپ ڈیٹس کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے ایئربَس اور ریگولیٹری حکام کے ساتھ ہم آہنگی کر رہے ہیں، مگر خبردار کیا کہ کم وقت کی نوٹیفیکیشن اگلے چند دنوں تک خدمات کو متاثر کرتی رہے گی۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کو غزہ کی استحکام فورس میں شامل ہونا چاہیے: امریکی سفیر
ٹرمپ جھوٹی معلومات پر انحصار کر رہے ہیں: گسٹاوپیٹرو
میانمار: ہسپتال پر فضائی حملہ، 30 افراد ہلاک
امریکہ: 900 بلین ڈالر کا دفاعی بل منظور ہو گیا
عالمی برادری فلسطینیوں کی حالت زار پر آواز بلند کرے:سانچیز
یورو ویژن 2026 میں اسرائیل کی شرکت،آئس لینڈ  حصہ نہیں لےگا
دیکھتے ہیں یوکرین کا سیاسی اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے:کریملن
اسرائیل کی طرف سےغزہ میں کی گئی نسل کشی  نے عالمی انسانی حقوق کی اقدار کو شدید متاثر کیا ہے: اردوعان
امیزون نے بھارت میں 35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا
امریکی جنگی طیاروں کی وینیزویلا کے قریب پرواز،کشیدگی میں اضافہ
200 کے قریب اسرائیلی آباد کار مسجد الاقصی میں داخل ہو گئے
برازیل: بولسونارو کی سزا میں کمی کا بل منظور
ترکیہ: غزہ  کے حالات ایک دلدوزیاد دہانی اور ایک سنجیدہ تنبیہ کی حیثیت رکھتے ہیں
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئیں
شام: سعودی عرب کے ساتھ متعدد معاہدے