سیاست
2 منٹ پڑھنے
فیدان اور عراقچی کی بندش کے شکار امریکہ-ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے ایران کے منجمد اثاثوں کا ' 25 فیصد  تک بھی' جاری کرنے یا جنگی نقصان کے معاوضے ادا کرنے سے بھی انکار کیا ہے۔
فیدان اور عراقچی کی بندش کے شکار امریکہ-ایران مذاکرات پر تبادلہ خیال
فدان کی عراقچی سے مشاورت؛ تہران کا ٹرمپ کو ایران پر دوبارہ حملوں کے خلاف انتباہ۔ (تصویر: فائل) / AA

ترک  وزیرِ خارجہ حاقان فیدان اور اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ مذاکراتی عمل کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی۔

دونوں وزراء نے فون پر گفتگو کی، جب کہ ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ امریکہ نے تہران کے پیش کردہ ایجنڈے کے تازہ جواب میں کوئی ٹھوس رعایت نہیں دی۔

فارس نیوز ایجنسی  کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے ایک پانچ نکاتی فہرست پیش کی، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ایران صرف ایک جوہری سائٹ کو فعال رکھے اور افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے کو امریکہ کے حوالے کرے۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے ایران کے منجمد اثاثوں کا ' 25 فیصد  تک بھی' جاری کرنے یا جنگی نقصان کے معاوضے ادا کرنے سے بھی انکار کیا ہے۔

امریکہ نے تمام محاذوں پر جنگ  کے خاتمے کو مذاکرات کے آغاز سے مشروط رکھا ہے۔

ایرانی میڈیا نے استدلال کیا ہے کہ امریکہ وہ رعایتیں حاصل کرنا چاہ رہا ہے جو اسے مسلح مقابلوں کے دوران حاصل نہیں ہو سکیں، جس کے نتیجے میں صورتحال بندش کی طرف جا پہنچی ہے۔

اپنی پیشکش میں ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام محاذوں پر—بشمول لبنان—جنگ ختم کی جائے اور امریکی بحری محاصرے کا خاتمہ کیا  جائے۔

تہران نے علاوہ ازیں  اسٹریٹجک آبنائے ہرمز  کا  انتظام  اپنے ہاتھ میں  رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔

خطے میں کشیدگی اس وقت سے بڑھ گئی ہے جب امریکہ اور اسرائیل نے فروری میں ایران کے خلاف حملے کیے۔

اگرچہ آٹھ اپریل سے جنگ بندی نافذ ہے، ایرانی مسلح افواج کے ترجمان ابوالفضل شکارچی نے اتوار کو ڈونلڈ ٹرمپ کو دوبارہ حملے شروع کرنے سے خبردار کیا۔ "بے بس امریکی صدر کو معلوم ہونا چاہیے کہ اگر اس کے دھمکی آمیز اشارے پورے کیے گئے... تو اس کے ملکی  وسائل اور فوجی بے مثال، جارحانہ، حیران کن اور ہلچل مچا دینے والے منظرناموں کا سامنا کریں گے۔"

 

دریافت کیجیے
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے