سیاست
2 منٹ پڑھنے
تیسرے روس-امریکہ مذاکرات ماسکو میں ہوں گے: روسی سفیر
مرکزی مذاکراتی موضوع وہی یعنی دو طرفہ سفارتی تعلقات میں موجود "بے اطمینانی" میں کمی کرنا ہے: دارچی ایف
تیسرے روس-امریکہ مذاکرات ماسکو میں ہوں گے: روسی سفیر
According to Darchiev, Moscow emphasised the priority of expeditiously recovering Russian diplomatic property confiscated in the US. / AA
11 جون 2025

امریکہ  کے لئے روس کے سفیر  'الیگزینڈر دارچی ایف'  نے کہا ہے کہ روس۔امریکہ   مذاکرات کا نیا دور ماسکو میں منعقد ہوگا۔

منگل کے روز روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS کے لئے  انٹرویو میں الیگزینڈر دارچی ایف نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ "ابتدائی تیاری" ہے اور مرکزی  مذاکراتی موضوع وہی  یعنی دو طرفہ سفارتی تعلقات میں موجود "بے اطمینانی " کو کم کرنا ہے۔

مذاکرات کے وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا  ہےکہ یہ ملاقات " مستقبل قریب" میں ہوگی۔

انہوں نے کہا ہے کہ " روس۔امریکہ تعلقات کی بحالی ابھی دُور کی بات ہے اور جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چُکا ہوں کہ نہ صرف وائٹ ہاؤس کے مخالفین المعروف 'ڈیپ اسٹیٹ' بلکہ کانگریس میں موجود  اور اصرار کے ساتھ روس مخالفت پر اَڑے ہوئے 'ہاکس' بھی اس عمل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں"۔

روسی اور امریکی سفارت خانوں کی کارروائیوں کو معمول پر لانے اور دو طرفہ تعلقات میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مشاورت 27 فروری اور 10 اپریل کو استنبول میں ہوئی تھی۔

روسی وفد کی قیادت دارچی ایف نے کی اور  امریکی وفد کی سربراہی ، نائب معاون وزیر خارجہ برائے یورپی اور یوریشیائی امور، سوناتا کولٹر نے کی تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ "باوجودیکہ یہ صورتحال مکمل برعکس شکل اختیار کر سکتی ہے اہم بات یہ ہے کہ ابھی بھی پیش رفت ہو رہی ہے۔ 10 اپریل کو استنبول میں ہونے والے آخری مشاورتی دور میں مذاکرات کی اپنے دارالحکومتوں میں منتقلی  کا فیصلہ ایک حتمی نتیجے کی طرف پیش رفت کا اظہار ہے۔"

دار چی ایف نے مزید کہا ہے کہ "میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ وفود کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور بہت جلد ماسکو میں ہوگا۔"

پہلے دور کے بعد واشنگٹن نے، دارچی ایف کی بطور روسی سفیر  کے امریکہ میں نامزدگی کی، منظوری دی تھی۔دوسرے دور کے بعد، دونوں فریقین نے سفارتی مشنوں کے لیے بنکاری خدمات کی ضمانتوں پر مشتمل نوٹسوں کا تبادلہ کیا اور ویزا اجراء اور سفارت کاروں کی نقل و حرکت میں آسانی کے لیے مزید اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔

دارچی ایف کے مطابق، ماسکو نے امریکہ میں ضبط شدہ روسی سفارتی املاک کی فوری بحالی پر زور  دیا ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان