دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ میں مسلح حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک
امریکہ کی ریاست آئیووا میں مسلح حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے
امریکہ میں مسلح حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک
[FILE] پولیس نے بتایا کہ متاثرین میں سے چار ایک ہی رہائش گاہ کے اندر مردہ پائے گئے۔ / AP

امریکہ کی ریاست آئیووا میں مسلح حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق پیر کے روز امریکی ریاست آئیووا میں کئے گئے مسلح حملے  میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ بعد ازاں مشتبہ حملہ آور نے پولیس کا سامنا ہوتے ہی خود کو گولی مار کے خود کُشی کر لی۔

مسکاتین شعبہ پولیس کے جاری کردہ  بیان کے مطابق  قتل کی وارداتیں مسکاتین کے  دو رہائشی مکانات  اور ایک کاروباری جگہ پر کی گئی ہیں اور  چار مقتولین کو ایک ہی رہائش گاہ کے اندر مردہ پایا گیا ہے۔

ابتدائی نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ فائرنگ کا تعلق  گھریلو تنازعے سے تھا۔ پولیس کے مطابق تمام مقتولین مشتبہ ملزم کے خاندانی افراد سمجھے جا رہے ہیں۔

حکام کو فائرنگ کی اطلاع  مقامی وقت کے مطابق تقریباً دوپہر 12 بج کر 12 منٹ پر  موصول ہوئی۔ جب مسکاتین پولیس موقع پر پہنچی تو چاروں افراد ہلاک ہو چُکے تھے۔

پولیس نے مشتبہ شخص کی شناخت مسکاتین کے 52 سالہ رائن وِلس میکفارلینڈ کے طور پر کی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق قاتل، پولیس  کے جائے وقوعہ پر  پہنچنے سے پہلے ہی ،موقع سے فرار ہو  چکا تھا۔

پولیس نےقاتل کو ریور فرنٹ ٹریل کے قریب سے ڈھونڈ نکالا لیکن قاتل نے  پولیس  مقابلے کے دوران  خود کو گولی مار لی۔

بعد ازاں پولیس کو مزید دو مردوں کی لاشیں ملیں جو بظاہر گولی کے زخموں سے ہلاک ہوئے تھے۔ ایک مقتول ایک الگ رہائش گاہ پر ملا جبکہ دوسرا قریب ہی ایک کاروباری جگہ پر پایا گیا۔

تحقیقات جاری  ہیں۔ پولیس متعدد مقامات سے شواہد اکٹھے کر رہی اور گواہوں کے بیانات قلمبند کر رہی ہے۔

دریافت کیجیے
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے
"دینے کےلیے کچھ نہیں بچا"میں فٹ بال چھوڑ رہا ہوں:میسی