ثقافت
2 منٹ پڑھنے
105 سال پرانا ترکیہ کا قومی ترانہ
قومی شاعر محمد عاکف کی لکھی ہوئی نظم کو  پارلیمانی  اجلاس میں 12 مارچ 1921 کو جوش و خروش سے قبول کرتے ہوئے اسے قومی ترانے کا درجہ دیا گیا
105 سال پرانا ترکیہ کا قومی ترانہ
محمد عاکف ارسوئے / TRT Balkan

ترکیہ کا قومی ترانہ 105 سال پرانا ہے۔ قومی ترانہ، جو ترک قوم کی آزادی کی علامت ہے، اور اسے محمد عاکف ارسوی نے ہماری بہادر فوج کے لیے بطور خراج عقیدت لکھا، 105 سال پہلے اپنایا گیا تھا۔ ترک پارلیمان  نے ایک مقابلہ منعقد کیا جس میں "قومی ترانہ" لکھنے کے لیے 500 لیرا انعام دیا گیا، اس دور کے وزیر قومی تعلیم رضا نور جنہوں نے اس ایوارڈ کی رقم اور مقابلے کی تنظیم کی انہوں  نے بولوں کے علاوہ مقابلے میں 500 لیرا کا کمپوزیشن ایوارڈ بھی دیا۔ مقابلے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کے لیے پارلیمان نے فعال طور پر کام کرنے والے اخبارات اور ملک کے ہر مقام پر معلومات بھیجیں، اور 6 ماہ میں 724 نظمیں بھیجی گئیں۔ ان 724 نظمیں کا جائزہ لینے کے لیے،وزارت قومی تعلیم نے پارلیمان کے اندر ایک کمیشن تشکیل دیا۔

کمیشن کے لیے مقرر ماہرین نے 724 نظمیں ایک ایک کر کے پڑھیں، ان کا جائزہ لیا اور 6 نظمیں منتخب کیں۔ بُردور کے  رکن پارلیمان  محمد عاکف ارسوی، جو مالی انعام کی وجہ سے مقابلے میں حصہ نہیں لینا چاہتے تھے، بعد میں حمداللہ صوفی کے اصرار پر اپنی تاج الدین درگاہ میں  لکھی گئی اور ترک فوج کو مخاطب کر تے ہوئے اپنی نظم سے مقابلے میں حصہ لیا۔

 مقابلے کے نتیجے میں محمد عاکف کی لکھی ہوئی نظم کو  پارلیمانی  اجلاس میں 12 مارچ 1921 کو جوش و خروش سے قبول کیا گیا۔ پارلیمان میں قومی ترانہ گانے والے پہلے شخص حمداللہ صوفی تانریور تھے۔ محمد عاکف ارسوی نے ترانے کی منظوری کے بعد بجٹ سے مختص کردہ 500 لیرا کی رقم دارال مسائی فاؤنڈیشن کو عطیہ کی، جو خواتین اور بچوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرتی  تھی۔

 

 

دریافت کیجیے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
استنبول میں کانیہ ویسٹ کا شاندار شو
ترک صدر نے فتح استنبول کی 573 ویں سالگرہ مناتے ہوئے سلطان محمد دوئم کو یاد کیا
مشرق وسطی میں جنگی حالات کے باوجود امسال عازمین حج کی تعداد ڈیڑہ ملین سے تجاوز کر گئی
بلغاریہ 2026 یورو ویژن مقابلہ موسیقی جیت گیا
فلسطینی فوٹوگرافر ساحر الغورہ نے 2026 پولیٹزر انعام جیت لیا
لاس اینجلس میں ترکیہ کی فٹ بال عالمی کپ میں واپسی کا بھر پور طریقے سے خیر مقدم
یورپی یونین کی سربراہ کی اسرائیل کی طرف سے مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر شدید مذمت
آسکر ایوارڈز: مائیکل بی جارڈن بہترین اداکار اور جیسی بکلی  بہترین اداکارہ قرار
نیٹ فلکس کی خریداری کا معاملہ،پیراماونٹ  کی پیشکش
امینہ ایردوان نے7 ویں TRT ورلڈ سٹیزن ایوارڈز میں عالمی تبدیلیوں کی نمایاں شخصیات کو اعزازات سے نوازا
ارندھتی رائے نے غزہ میں نسل کشی کے بیانات پر احتجاج میں برلن فلم فیسٹیول سے کنارہ کشی کر لی
2025 کے آخر تک ترکیہ کی آبادی 86 ملین سے تجاوز کر گئی
شام: فائر بندی متحد اداروں اور بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے
ترک خاتونِ اول: انصاف کے فقدان سے خواتین اور بچے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں
یورو ویژن 2026 میں اسرائیل کی شرکت،آئس لینڈ  حصہ نہیں لےگا
امریکہ  نے مسروقہ نوادرات ترکیہ کے حوالے کر دیئے
پوپ لیو کا استنبول میں سلطان احمد مسجد کا دورہ
ترکیہ میں خواتین کے خلاف تشدد پر عدم برداشت کی پالیسی
ترک صدر کی خواتین کے خلاف اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے خلاف کمزور رد عمل پر کڑی تنقید