دنیا
2 منٹ پڑھنے
کیف، ترکیہ کی زیرِ میزبانی سربراہی اجلاس میں شرکت پر تیار ہے:زیلنسکی
اگر صدر اردوعان ترکیہ میں سہ فریقی امن مذاکرات کا اہتمام کرتے ہیں تو ہم ان میں شرکت پر راضی ہیں: صدر ولادیمیر زیلنسکی
کیف، ترکیہ کی زیرِ میزبانی سربراہی اجلاس میں شرکت پر تیار ہے:زیلنسکی
زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین ترکیہ کی میزبانی میں سربراہی اجلاس کے لیے تیار ہے۔ / AA

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہےکہ کیف، ترکیہ کے زیرِ میزبانی سہ فریقی سربراہی اجلاس پر شرکت کے لئے  "رضا مند" ہے۔

زیلنسکی نے صدر رجب طیب اردوعان سے ملاقات کے بعد اس اقدام کی مکمل حمایت کی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے ذیل میں ہونے والی مصروفیات کے دوران ٹرکش ہوم  سے نکلتے وقت صحافیوں سے بات چیت میں  زیلنسکی نے کہا ہے  کہ یوکرین اور ترکیہ کے درمیان تعلقات "بہت مضبوط" ہیں۔

انہوں نے  صدر اردوعان کے ساتھ اپنی ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا  ہےکہ صدر اردوعان  نے سربراہی سطح پر سہ فریقی اجلاسوں کی میزبانی پر تیار ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اگر صدر اردوعان اس کا اہتمام کر سکتے ہیں تو ہم ترکیہ میں اس کے انعقاد کے خیال کی حمایت کریں گے۔ ہم ایسی سربراہی کانفرنس میں شرکت پر تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر اردوعان کے ساتھ  ملاقات میں بحیرہ اسود میں میری ٹائم سیکیورٹی، ممکنہ بحری جنگ بندی یا کشیدگی میں کمی کے انتظامات اور بین الاقوامی فوڈ سیکیورٹی کوریڈور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترکیہ، بحیرہ اسود میں یوکرین کا بہت مضبوط شراکت دار ہے۔

 دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے زیلنسکی نے کہا  ہےکہ کیف اور انقرہ کا مقصد باہمی تجارتی حجم کو 1 بلین ڈالر سے بڑھا کر 10 بلین ڈالر کرنا ہے۔ ہم نے اپنے ممالک کے درمیان تجارت کو 1 بلین ڈالر سے بڑھا کر 10 بلین ڈالر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اس سمت میں آگے بڑھ رہے اور  بہت اچھے نتائج حاصل کر رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
برطانوی وزیر اعظم: ہم غزہ اور مغربی کنارے کی موجود صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے
وزیر فیدان نے ترکیہ-شام-سعودی عرب وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کی
جنوبی کوریا: ہم، شمالی کوریا کو امن اور تعاون کی دعوت دیتے ہیں
گوتریش: دو ریاستی حل کے نظریے کو 'ہماری نظروں کے سامنے' مٹایا جا رہا ہے
ایردوان: ریاستِ فلسطین کو مسخ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی
صدر ایردوان کا اقوام متحدہ میں خطاب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر ایجنڈے کا موضوع بن گیا
ایرانی اسپیکر "ٹرمپ کو ایک بنیادی تہذیب، قومی اور مذہبی مزاحمت کا سامنا ہے"
ترکیہ اور امریکہ نئی نسل کے ری ایکٹر  معاہدے کے ساتھ جوہری تعاون میں گہرائی لا رہے ہیں
یورپی یونین: بحیرہ احمر میں متعین جنگی جہازوں کی تعداد بڑھائی جائے
160 سے زیادہ کھلاڑیوں کی آئرلینڈ-اسرائیل فٹبال میچ کے بائیکاٹ کی اپیل
جاپان میں طوفان 'دوژان' کے اثرات سے 4 افراد ہلاک
ترکیہ: بیان جعلی ہے
برطانیہ، سعودی عرب کو فوجی مدد فراہم کرے گا: برنہیم
ایردوان، ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں CAATSA معافی اور S-400 کے حل کو آگے بڑھائیں گے، فیدان
چینی صوبے گوانگ دونگ میں ایک ٹیکسٹائل ورکشاپ میں آگ لگنے سے 8 محنت کش ہلاک