صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے سرکاری دورۂ جنوبی کوریا کے دوران دارالحکومت سیئول میں ٹیکنالوجی، الیکٹرانکس، بائیو ٹیکنالوجی اور کیمیکل کے شعبوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کی۔
صدر ایردوان نے اپنے قیام کردہ ہوٹل میں LG Electronics کے CEO لیو جائے چول، Celltrion کے CEO سو جن سیوک، SK Chemicals اور SK Plasma کے CEO آہن جائے ہیون، جبکہ Hyundai Motor Group کے CEO چنگ یوئی سن اور ان کے ہمراہ آنے والے وفود سے ملاقات کی۔
اس دورے کے دوران صدر ایردوان نے Samsung کے CEO روہ تائی مون، Chemtronics Wits کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کم بو کیون، اور کوریا الیکڑک پاور کارپوریشن کے نائب چیئرمین اور ورلڈ نیو بزنس کے سربراہ چن ہائوک چن سمیت ان کے ہمراہی وفود سے بھی گفتگو کی۔






















