دنیا
2 منٹ پڑھنے
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
پہاڑی دیہاتوں، نشیبی علاقوں  اور سیلاب اور زمینی آفات کے خطرات کے حامل دیگر مقامات کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
بیجنگ میں منگل کی دوپہر سے بدھ کی صبح تک اوسطاً 23.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ / Reuters

سرکاری میڈیا  کے مطابق بدھ کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس پر حکام کو سیاحتی مقامات بند کرنے، بس سروسز اور تعمیراتی کام معطل کرنے اور خطرے  سے پُر علاقوں کے رہائشیوں کو منتقل کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

شہر میں 300 سے زائد سیاحتی اور کیمپنگ مقامات بند 4,100 سے زائد  گیسٹ ہاوسسز  کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔

ژِنہوا نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 250 بس روٹس کو بند کر دیا گیا ہے تو 10 سب وے لائنوں پر چلنے والی ٹرینوں کو کم رفتار پر چلانے کا حکم دیا گیا۔ سیاحت کے لیے چلنے والی تمام کشتیوں کی سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی دیہاتوں، نشیبی علاقوں  اور سیلاب اور زمینی آفات کے خطرات کے حامل دیگر مقامات کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

منگل دوپہر سے بدھ کی صبح تک بیجنگ میں اوسطاً 23.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ہنگامی سیلاب کنٹرول اقدامات کے تحت شہر بھر کے 3,357 تعمیراتی مقامات کو کام معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور اضافی گنجائش بنانے کے لیے آبی ذخائر  کو کھول دیا گیا ہے۔

قومی موسمیاتی مرکز نے بدھ کو زوردار بارش کے لیے اپنا نارنجی الرٹ جاری کرتے ہوئے ملک کے وسیع حصے میں جمعرات کی صبح تک  شدیدبارش کی پیش گوئی کی۔

 

دریافت کیجیے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے
ترکیہ: قالن۔دیمیرس ملاقات
پاک فوج: "خیبر پختونخوا میں 15 دہشتگرد غیر فعال کر دیے گئے ہیں"
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
ٹرمپ کا جنگ ختم کرنے پر غور،پینٹاگون کا نفری بڑھانے پر زور