دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران: ٹرمپ جنگ شروع کر سکتے ہیں اسے قابو میں نہیں رکھ سکتے
تہران مذاکرات کے لئے حاضر ہے لیکن"صرف اسی صورت میں کہ جب مذاکرات حقیقی ہوں اور انہیں زبردستی مسلط نہ کیا جائے: محمد باقر قالیباف
ایران: ٹرمپ جنگ شروع کر سکتے ہیں اسے قابو میں نہیں رکھ سکتے
ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک "عظیم بحری بیڑا" ایران کی طرف بڑھ رہا تھا۔ / AP

ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر  ڈونلڈ ٹرمپ" جنگ شروع کر  سکتے ہیں لیکن اس کے انجام کو قابو میں  نہیں رکھ سکتے"۔

 ایران پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف  نے کہا ہے کہ امریکہ جنگ شروع کر سکتا ہے لیکن اس کے انجام کو قابو میں نہیں رکھ سکتا۔ تہران مذاکرات کے لئے حاضر ہے لیکن"صرف اسی صورت میں کہ جب مذاکرات حقیقی ہوں اور انہیں زبردستی مسلط نہ کیا جائے"۔

محمد باقر قالیباف نے بروز بدھ  رات  دیر گئے CNN کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ، "ہم  مذاکرات کے لئے تیار ہیں لیکن ہمیں نہیں یقین کہ یہ اُسی نوعیت کے مذاکرات ہوں گے جن کے ٹرمپ متلاشی ہیں"۔

قالیباف نے  واشنگٹن  کو بزورِ بازو سفارت کاری کی بیخ کُنی کا قصوروار ٹھہرایا  اور کہا ہے کہ امریکہ نے  ایران کے ساتھ متوقع چھٹے مذاکراتی دور سے دو روز قبل  امریکہ نے مذاکراتی میز پر بمباری کی ہے"۔

انہوں نے کہا کہ ایران، ٹھوس فوائدسے محروم  مذاکرات میں شریک نہیں ہوگا۔جب تک ایرانی عوام کے اقتصادی مفادات کی ضمانت نہیں دی جاتی، مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ہم دھونس کو  مذاکرات تصور نہیں کرتے"۔

مذاکراتی میز پر آؤ

قالیباف نے کہا ہے کہ فوجی دباؤ میں ہونے والی بات چیت صرف کشیدگی میں اضافہ کرے  گی۔ اگر ٹرمپ نوبل امن انعام چاہتے ہیں تو انہیں اپنےاطراف میں  موجود جنگ پسندوں اور ہتھیار ڈالنے کے حامیوں سے فاصلے اختیار کرنا چاہیے"۔

قالبیاف کا یہ بیان ٹرمپ کے تازہ بیان کے بعد جاری کیا ہے۔ بیان میں  ٹرمپ نے کہا  ہے کہ ایک "بڑا فوجی بیڑہ" ایران کی جانب بڑھ رہا ہے اور انہوں نے تہران سے مذاکرات کے لیے"میز پر آنے" کی اپیل کی ہے۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان نے نیٹو اجلاس کے کامیاب رہنے پر انقرہ کے شہریوں اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی
ایران کے بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر کے اردگرد کا علاقہ امریکی حملے کا نشانہ بنا ہے: ریاستی میڈیا
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام