مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بلا اجرت آمد و رفت برقرار رہے گی:عُمان
عمان کے وزیرِ خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے ایرانی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد بین الاقوامی قوانین اور آبنائے ہرمز سے محفوظ اور   بلا اجرت آمد و رفت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے
آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بلا اجرت آمد و رفت برقرار رہے گی:عُمان
سلطنت عمان -ایران / Reuters

 

عمان کے وزیرِ خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے سلطنتِ عمان کے دارالحکومت مسقط میں ایرانی اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات کے بعد بین الاقوامی قوانین اور آبنائے ہرمز سے محفوظ اور   بلا اجرت آمد و رفت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

البوسعیدی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ایرانی پارلیمان  کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں ایران اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے حالیہ مفاہمت نامے  بالخصوص آبنائے ہرمز سے متعلق شقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ملاقات قالیباف اور عراقچی کے عمان پہنچنے کے بعد عمل میں آئی، جہاں وہ اس تزویراتی اہمیت کے حامل آبنائے کے انتظام و انصرام کا جائزہ لینے آئے تھے۔

البوسعیدی نے کہا کہ ہم نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ اور آزادانہ نقل و حرکت کو برقرار رکھنے کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔"

عمان کا یہ بیان سوئٹزرلینڈ کے علاقے برگرنسٹاک  میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد، اتوار کے روز قطر اور پاکستان کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

اس اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ فریقین نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں طے پانے والے مفاہمت نامے کے فریم ورک کے تحت، لبنان میں فوجی کارروائیوں کو روکنے کے فیصلے پر قائم رہنے پر اتفاق کیا ہے۔

 اس سلسلے میں دونوں ثالث ممالک کی مدد سے ایک "تنازعات سے بچاؤ کا سیل"  قائم کیا جائے گا جس میں امریکہ، ایران اور لبنان شامل ہوں گے۔

امریکہ اور ایران نے گزشتہ ہفتے دور رہتے ہوئے ڈیجیٹل طور پر اس مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کے مستقبل، اس کے جوہری پروگرام اور دیگر دیرینہ حل طلب مسائل سمیت تمام تنازعات کو نمٹانے کے لیے 60 دنوں کا مذاکراتی عمل شروع کیا گیا ہے۔

اس 14 نکات پر مشتمل مفاہمت نامے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کشیدگی کے فوری اور مستقل خاتمے، ایران پر عائد امریکی بحری ناکہ بندی کو ہٹانے اور آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی محفوظ گزر گاہ کی ضمانت دی گئی ہے۔



 

دریافت کیجیے
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ایران نے بندر عباس میں امریکی ڈرون مار گرایا
اسرائیل کا  غزہ پر حملہ، 9 سالہ بچی سمیت 8 فلسطینی ہلاک
امریکی افواج کا جنوبی ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
ایران نے ہرمز بند کر دیا، ہمسایہ ممالک پر حملے
ایران کے سپریم لیڈر نے علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کی عہد کیا
خامنہ ای کی ان کے آبائی شہر مشہد میں تدفین کے وقت انتقام لینے کا قسم کھائی گئی
ایران کے بوشہر کے ایٹمی بجلی گھر کے اردگرد کا علاقہ امریکی حملے کا نشانہ بنا ہے: ریاستی میڈیا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ایران نے آبنائے ہر،مز میں تجارتی بحری جہازوں پر میزائل داغے: رپورٹ
تہران میں خامنہ ای کی رسمِ جنازہ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی
آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات ایران میں شروع، یجوم انتقام لینے کے نعرے بلند کر رہا ہے
آیت اللہ علی خامنہ ای کا  تابوت  تہران پہنچ گیا
اسرائیل نے امریکہ۔ایران معاہدے کو ناکام بنانے کے لیے عراقچی اور قالیباف کو ہدف بنانا چاہا تھا