دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکی فضائی حملہ، مشرقی بحرالکاہل میں 2 افراد ہلاک
امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک کشتی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی فضائی حملہ، مشرقی بحرالکاہل میں 2 افراد ہلاک
امریکی سدرن کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس نے اسمگلنگ کے معلوم راستوں پر منشیات کے مبینہ اسمگلروں کو نشانہ بنایا۔ (تصویر: فائل) / AP

امریکہ کی ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے، لاطینی امریکہ میں منشیات اسمگلروں کے خلاف، کئی ماہ سے جاری مہم کے تحت امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک کشتی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے  میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بدھ کے روز ہونے والا یہ تازہ حملہ، امریکی انتظامیہ کی طرف سے ستمبر کے آغاز میں، "نارکو دہشت گرد" قرار دیئے گئے افراد  کے خلاف جاری  کارروائیوں کا حصہ ہے ۔ اس کے بعد سے کشتیوں پر کئے گئےحملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کم از کم 207 تک پہنچ گئی ہے۔

مشرقی بحرالکاہل اور بحیرۂ کیریبین میں ہونے والے حملوں کے بارے میں فوج کے بیشتر بیانات کی طرح اس بار بھی  امریکی جنوبی کمان نے کہا ہے کہ" ہم نے ،منشیات کی اسمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کرتے  مشتبہ اسمگلروں کو نشانہ بنایا ہے۔

ایکس سے شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک کشتی کو پانی پر تیزی سے حرکت کرتے  اور پھر شعلوں کی لپیٹ میں آتے  دکھایا گیا ہے۔

جنوبی کمان نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ "انٹیلی جنس معلومات نے تصدیق کی ہے کہ یہ کشتی مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ کے معروف راستوں پر سفر کر رہی تھی اور منشیات اسمگلنگ میں مّلوث تھی۔ آپریشن کے دوران 2 نارکو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں  اور  کسی بھی امریکی فوجی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔"

منشیات جتھوں  کے خلاف جنگ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ، لاطینی امریکہ کے منشیات فروش جتھوں کے ساتھ "مسلح تصادم" کی حالت میں ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدامات امریکہ میں منشیات کی ترسیل روکنے اور مہلک منشیات کی زیادہ مقدار میں استعمال  سے ہونے والی اموات کو کم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ کشتیوں پر کئے گئے یہ حملے نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ غیر مؤثر بھی ثابت  ہو رہے ہیں۔

پینٹاگون کے نگران ادارے نے مئی میں اعلان کیا تھا کہ وہ اس بات کا جائزہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے کہ آیا امریکی فوج نے ان حملوں کے دوران "ہدف بندی کے فریم ورک" کی پابندی کی ہے یا نہیں۔

دریافت کیجیے