ایشیا
2 منٹ پڑھنے
جنوبی کوریا: سابقہ خاتونِ اوّل پر رشوت خوری اور ریاستی امور میں مداخلت کا الزام
سابقہ خاتونِ اوّل نے فنونِ لطیفہ کے فن پارے، زیورات اور ایک ہینڈ بیگ سمیت200,000ڈالر سے زائد مالیت کے تحائف بطور رشوت قبول کئے اور ریاستی معاملات میں مداخلت کی ہے: یونہاپ
جنوبی کوریا: سابقہ خاتونِ اوّل پر رشوت خوری اور ریاستی امور میں مداخلت کا الزام
FILE: South Korea's former first lady Kim Keon-hee arrives at a court to attend a hearing, in Seoul, South Korea, on August 12, 2025. / AP

جنوبی کوریا کے وکلاءنے چھ ماہ کی عدالتی کاروائی کے بعد ملک کی سابقہ خاتونِ اوّل 'کِم کیون۔ہی'کو ریاستی معاملات میں غیر قانونی مداخلت" اور بدعنوانی  کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کی آج بروز سوموار جاری کردہ خبروں کے مطابق پراسیکیوٹروں نے  دعوی کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی سابقہ خاتونِ اوّل نے فنونِ لطیفہ کے فن پارے، زیورات اور ایک ہینڈ بیگ سمیت200,000ڈالر سے زائد مالیت کے تحائف  بطور رشوت قبول کئےاور  ریاستی معاملات میں مداخلت  کی ہے۔

یونہاپ خبر ایجنسی کے مطابق خصوصی  اٹارنی 'مِن جونگ۔کی' کی ٹیم نے کہا ہے کہ کِم پسِ پردہ کام کرتی رہیں ۔ٹیم کے معاون اٹارنی نے کہا ہے کہ  سابق صدر کی شریک حیات عہدوں کی فروخت میں ملوث رہیں اور عوام کی نظروں سے اوجھل رہ کر  ریاستی معاملات میں غیرقانونی مداخلت کرتی رہی ہیں ۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کِم پر،  تاجروں اور سیاسی شخصیات سے عہدوں اور سیاسی نامزدگیوں کے بدلے میں، قیمتی تحائف قبول کرنے کے الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی تھی۔

پراسیکیوٹروں کا کہنا ہے کہ کِم  کی طرف سے کاروباری افراد اور سیاستدانوں سے وصول کی گئی رشوت کی مجموعی مقدارتقریباً 263,000 ڈالر تک  ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر یون سک۔ییول اور ان کی اہلیہ کِم کیون۔ہی دونوں زیرِ حراست ہیں اور بالترتیب مارشل لا اور بدعنوانی کے الزامات پر الگ الگ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب