دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایران کا آذربائیجان پر ڈرون حملہ
ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی زمین سے کئے گئے ان ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں اور جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں: آذربائیجان وزارتِ خارجہ
ایران کا آذربائیجان پر ڈرون حملہ
آذربائیجان نے ایرانی حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔ [فائل فوٹو] / AA

ایران سے آج بروز جمعرات چھوڑے گئے ڈرون طیاروں کے آذربائیجان کے علاقے ناہچیوان پر حملے کے بعدناہچیوان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک آگ بھڑک اٹھی ہے۔

ویڈیو مناظر میں  ایرانی سرحد سے تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہوائی اڈے کے قریب گہرا سیاہ دھواں  اٹھتا دِکھائی دے  رہا ہے۔

آذربائیجان وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کو دوپہر کے قریب ایران سے ہونے والے ڈرون حملوں میں سے ایک نے ناہچیوان خودمختار جمہوریہ کے ہوائی اڈے کے ٹرمینل کو نشانہ بنایا اور  دوسرا حملہ  شیکرآباد گاؤں میں ایک اسکول کی عمارت کے نزدیک کیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ "ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی زمین سے کئے گئے ان ڈرون حملوں کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ حملوں  کے نتیجے میں ہوائی اڈے کی عمارت کو نقصان پہنچا اور دو شہری زخمی ہوگئے ہیں"۔

باکو نے ان حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا  ہےکہ ایسے حملے  علاقائی کشیدگی میں اضافہ کر رہے  ہیں۔باکو نے  ایران سے فوری وضاحت کا اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ  کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران مذکورہ معاملے کی مختصر مدت میں وضاحت کرے، ایک وضاحتی بیان جاری کرے اور مستقبل میں ایسے واقعات کے سدّباب  کے لیے ضروری اور فوری اقدامات کرے"۔

باکو  جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے

 آذربائیجان حکومت نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایسے حملے دوبارہ ہوئے تو آذربائیجان ان کا مناسب اقدامات کے ساتھ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایران کے آذربائیجان میں سفیر 'مجتبیٰ  دیمیرچیلو 'کو آذربائیجان وزارتِ خارجہ میں  طلب کیا گیا ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ "ایرانی فریق کے سامنے سخت احتجاج کیا جائے گا اور ایک احتجاجی نوٹ پیش کیا جائے گا"۔

دریافت کیجیے
کینیڈا ہماری ریاست بنے بغیر تمام فوائد چاہتاہے:ٹرمپ
ہمسایہ ممالک امریکہ کا آلہ کار نہ بنیں ورنہ انجام ٹھیک نہ ہوگا:ایران
"اسرائیل پر پابندی ختم "کولومبیا کوئلہ برآمد کرےگا
جب تک اقتدار پر ہوں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں ہوگا:نیتن یاہو
ایران ' نہ جنگ ، نہ امن' کی صورتحال کا خاتمہ چاہتا ہے:پزشکیان
اسرائیلی فوجی حکام نیتن یاہو انتخابات میں تاخیر کرنے کے لیے تشدد میں اضافے کی کوشش کر سکتے ہیں: رپورٹ
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی