دنیا
2 منٹ پڑھنے
روسی حملوں میں یوکرین میں 9 افراد ہلاک، کیف کے مشہور کیتھیڈرل میں آگ بھڑک اٹھی
مشرقی یوکرینی شہر خارکیف میں آگ بجھانے کے  دوران 'ریاستی ایمرجنسی سروس کے پانچ ریسکیو کارکن ہلاک ہو گئے۔
روسی حملوں میں یوکرین میں 9 افراد ہلاک، کیف کے مشہور کیتھیڈرل میں آگ بھڑک اٹھی
شدید روسی فضائی حملوں کے بعد کیف پیچیرسک لاورا کیتھیڈرل میں آگ لگ گئی۔ / Reuters

علاقائی حکام  کا کہنا ہے کہ ماسکو کی جانب سے متعدد بڑے شہروں میں حملوں کی لہر دیکھی گئی  ہےاور ان  حملوں میں یوکرین میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں  ۔

کیف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور ٹکاچینکو نے ٹیلیگرام پر کہا کہ 'کیف میں 23  افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں  ، جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ افسوسناک طور پر ہلاک شدگان کی تعداد چار تک بڑھ گئی ہے'۔

اس سے قبل،داخلی  امور کے وزیر ایگور کلیمینکو نے کہا کہ مشرقی یوکرینی شہر خارکیف میں آگ بجھانے کے  دوران 'ریاستی ایمرجنسی سروس کے پانچ ریسکیو کارکن ہلاک ہو گئے'۔

کلیمینکو نے ٹیلیگرام پر لکھا: 'کم از کم مزید 5 زخمی ہوئے'، اور نوٹ کیا کہ یہ جانی و مالی نقصانات ایک بار پھر روسی حملے کے نتیجے میں ہوئے۔

کیف کے کیتھیدرل میں  آگ  بھڑک اٹھی

شہر کے میئر ویٹالی کلچکو نے پیر کو کہا  کہ کیف پیچرسک لاورا کے معروف آرتھوڈوکس کمپلیکس میں واقع ڈورمیشن کیتھیڈرل میں روسی حملوں کے بعد آگ  کے شعلے بلندہوئے  ۔

انہوں نے ٹیلیگرام پر لکھا: 'ڈورمیشن کیتھیڈرل کی چھت جل رہی ہے'، جبکہ کئی بڑے یوکرینی شہر، بشمول کیف، حملوں کی زد میں تھے۔

علاقے کے گورنر نے پیر کو کہا۔دریں اثنا، ایک یوکرینی ڈراون حملے نے روسی شہر ٹولا ،جو  کہ ماسکو کے تقریباً 200 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے میں تین افراد کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا۔

دمیتری ملیایوف نے ٹیلیگرام پر کہا: 'آج رات، ٹولا شہری ضلع کا رہائشی سیکٹر یو اے وی کے حملے کی زد میں آیا'۔

انہوں نے کہا: ' افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ، ابتدائی معلومات کے مطابق تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ  ایک سالہ بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوئے ہیں'۔

 

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے