غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے بچ جانے والے بچے اب فاقہ کشی سے مر رہے ہیں
تقریباً 1.25 ملین افراد غزہ میں بحرانی فاقہ کشی کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ آبادی کا 96 فیصد، جس میں ایک ملین سے زیادہ بچے شامل ہیں، موت کے دہانے پر پہنچ رہے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے بچ جانے والے بچے اب فاقہ کشی سے مر رہے ہیں
Palestinians wait to receive food from a charity kitchen amid hunger crisis. / Reuters
12 جولائی 2025

غزہ کے سرکاری میڈیا آفیس نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے علاقے کی مکمل ناکہ بندی 103 ویں دن میں داخل ہو چکی ہے تو  اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں فاقہ کشی کے باعث کم از کم 67 بچے جاں بحق ہو ئے ہیں۔

 میڈیا آفس نے ہفتے کے روز ایک بیان میں خبردار کیا کہ یہ تعداد ڈرامائی طور پر بڑھ سکتی ہے، کیونکہ اگر خوراک،  ادویات اور ایندھن کی فراہمی جاری نہ کی گئی تو پانچ سال سے کم عمر کے 6,50,000 سے زائد بچے شدید اور جان لیوا غذائی قلت کا شکار ہو سکتے ہیں ۔

بیان میں کہا گیا، "اب بھوک ان جانوں کو لے رہی ہے جنہیں بموں نے نہیں لیا،" جاری محاصرے کو جدید تاریخ میں اجتماعی سزا کی "انتہائی  بد ترین  شکلوں میں سے ایک"  ہے۔

میڈیا آفس نے کہا کہ "صرف گزشتہ تین دنوں میں درجنوں اضافی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، کیونکہ اسرائیلی افواج آٹے، بچوں کی خوراک ، اور اہم غذائی و طبی سامان کی فراہمی کو روک رہی ہیں۔"

زندگی اور موت کی کشمکش

میڈیا آفس نے اسرائیل پر دانستہ طور پر  اجتماعی  فاقہ کشی  پالیسی اپنانے کا الزام عائد کیا۔

اس وقت غزہ میں تقریباً 12 لاکھ  50 ہزار  افراد شدید فاقہ کشی کے شکار  ہیں، جبکہ 96 فیصد آبادی، جن میں ایک ملین سے زائد بچے شامل ہیں، شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

آفس نے اسرائیل کو ایک "منظم اور منصوبہ بند  فاقہ کشی مہم" کا مکمل طور پر ذمہ دار ٹھہرایا  اور اس کے بین الاقوامی حمایتیوں پر ان کی حمایت یا خاموشی  اختیار کرنے پر  قانونی اور اخلاقی الزام عائد کیا۔

میڈیا آفس نے کہا، " خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں : یہ  پوری دنیا کی نظروں کے سامنے ایک اجتماعی سزائے موت ہے۔"

"فوری عالمی مداخلت اختیاری نہیں؛ یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔"

 

دریافت کیجیے
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان
فن لینڈ کے ساتھ  تجارتی تعلقات میں فروغ چاہتے ہیں:ایردوان
ترکیہ: ایردوان۔میکرون ملاقات
ایئر بس نے طیاروں کی فراہمی کا ہدف کم کر دیا
چین: ہم، وینزویلا کے داخلی معاملات میں "بیرونی مداخلت" کے خلاف ہیں