ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ اور برطانیہ نے شام پر عائد پابندیوں کے بلا شرط ہٹائے جانے پر مذاکرات کیے
مذاکرات انسانی، اور معاشی چیلنجوں پر مرکوز تھے ، جن میں قومی مصالحت کی کوششوں سمیت بحران کو حل کرنے کے لیے جامع موقف کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
00:00
ترکیہ اور برطانیہ نے شام پر عائد پابندیوں کے بلا شرط ہٹائے جانے پر مذاکرات کیے
Türkiye and the UK agreed to continue consultations on Syria and other regional issues.
5 مارچ 2025

سفارتی مذاکرات ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوئے۔ترکیہ اور برطانیہ نے شام پر عائد پابندیوں کو غیر مشروط طور پر ہٹانے کے معاملے پر بات چیت کی، خاص طور پر  رقوم کی منتقلی کی  بحالی کے لیے بعض اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترک سفارتی ذرائع کے مطابق، پیر کے روز ہونے والے مذاکرات  ترک نائب وزیر خارجہ نوح یلماز اور برطانیہ ،شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان کے عہدیداران    کی شراکت سے سر انجام پائے۔

مذاکرات میں شام اور دیگر علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یلماز نے شام کی سلامتی، انسانی اور اقتصادی حالات پر ترکیہ کے تجزیات پیش کیے اور بحران کے حل کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے قومی مفاہمتی کوششوں کی حمایت کی اہمیت کو اجاگر کیا تاکہ مرکزی حکومت کو بحال کیا جا سکے اور یہ واضح کیا کہ علیحدگی پسند تحریکوں کا اس عمل میں کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔

یلماز نے شام کی تعمیر نو اور اقتصادی ترقی کے معاملات پر بھی بات کی۔ ذرائع کے مطابق، "پابندیوں کو غیر مشروط اور مکمل طور پر ہٹانے کا مسئلہ، خاص طور پر ملک میں مالیاتی لین دین کو سہل  بنانے کے لیے، زیر بحث آیا۔"

ترکیہ اور برطانیہ نے شام اور دیگر علاقائی مسائل پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان