مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران نے 47 سال ظلم کیا اُس پر حملے کرنا اعزاز کی بات ہے:ٹرمپ
ٹرمپ نے ایک سماجی رابطے کی پوسٹ میں لکھا کہ ایران کی  بحریہ  ختم ہو گئی ہے، ان کی فضائیہ مزید موجود نہیں، میزائل، ڈرون اور باقی سب کچھ تباہ ہو رہا ہے، اور ان کے رہنما صفحہ ہستی سے مٹ  چکے ہیں
ایران نے 47 سال ظلم کیا اُس پر حملے کرنا اعزاز کی بات ہے:ٹرمپ
ٹرمپ / Reuters

ایران  کے  خلیجی عرب ریاستوں پر متعدد حملوں کے بعد  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔

ٹرمپ نے ایک سماجی رابطے کی پوسٹ میں لکھا کہ ایران کی  بحریہ  ختم ہو گئی ہے، ان کی فضائیہ مزید موجود نہیں، میزائل، ڈرون اور باقی سب کچھ تباہ ہو رہا ہے، اور ان کے رہنما صفحہ ہستی سے مٹ  چکے ہیں۔

یہ تبصرے اس کے ایک دن بعد آئے جب ایران کے رہبر اعلی  مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا تھا کہ وہ خون کا بدلہ لینے سے دریغ نہیں کریں گے ۔

انہو  ں نے  خلیجی عرب ممالک کو امریکی اڈے بند کرنے کی وارننگ دی اور امریکی تحفظ کے تصور کو محض ایک جھوٹ قرار دیا۔

 آج صبح تہران اور اس کے مضافات کے اردگرد شدید فضائی حملے  ہوئے۔

آج  صبح اپنی پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے فوجی طور پر  اور اقتصادی طور پر دہشت گرد نظام کو مکمل طور پر تباہ کر رہے ہیں۔"

ٹرمپ نے کہا کہ وہ 47 سالوں سے دنیا بھر میں معصوم لوگوں کو مار رہے ہیں اور اب میں بطور امریکی صدر انہیں مار رہا ہوں۔ یہ کتنا بڑا اعزاز ہے!”

امریکی فوج نے کہا کہ ایران کے خلاف آپریشن کے آغاز سے اب تک امریکی قوتوں نے 6,000 سے زائد اہداف پر حملے کیے ہیں، جن میں 30 سے زائد  بارودی سرنگیں  بچھانے والے بحری جہاز بھی شامل ہیں۔

 

دریافت کیجیے
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز
نارویجیئن وزیر  خارجہ کا دورہ پاکستان،اہم امور پر  تبادلہ خیال
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
گولان شام کا اٹوٹ حصہ ہے:ترکیہ
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز