دنیا
3 منٹ پڑھنے
گرین لینڈ میں فوجی مشقوں کا آغاز ،فرانس فوج بھیجے گا
فرانس نے کہا ہے کہ وہ گرین لینڈ میں ایک دستہ تعینات کرے گا تاکہ ڈنمارک اور کئی دیگر یورپی ممالک کے ساتھ مشترکہ "سرمائی مشق" میں حصہ لے سکے۔
گرین لینڈ میں فوجی مشقوں کا آغاز ،فرانس فوج بھیجے گا
گرین لینڈ / AP

فرانس نے کہا ہے کہ وہ گرین لینڈ میں ایک دستہ تعینات کرے گا تاکہ ڈنمارک اور کئی دیگر یورپی ممالک کے ساتھ مشترکہ "سرمائی مشق" میں حصہ لے سکے۔

فرانسیسی مسلح افواج کی وزارت کے مطابق، اس مشن میں ماؤنٹین وارفیئر یونٹس شامل ہوں گے، اور فوجیوں کی تعداد اور ان کے اصل مینڈیٹ کی تفصیلات صدر ایمانوئل میکرون کے سالانہ خطاب کے دوران اعلان کی جائیں گی، جو جمعرات کو جنوبی فرانس کے استریس ایئر بیس پر مسلح افواج سے   کیا جائے گا۔

اس سے قبل ڈنمارک نے کہا تھا کہ وہ آج سے گرین لینڈ میں اپنی فوجی موجودگی کو مضبوط کرے گا اور مشق کی سرگرمیوں سے متعلق صلاحیتیں اور یونٹس تعینات کرے گا۔

سویڈن نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے علاقے میں فوجی مشق میں حصہ لینے کے لیے افسران بھیجے ہیں۔

دریں اثنا ، جرمنی نے کہا کہ وہ جمعرات سے ہفتہ تک گرین لینڈ میں فوجی بھیجے گا، جو دیگر یورپی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ڈنمارک کی حمایت کے لیے ایک "جاسوسی مشن" کا حصہ ہوگا۔

دوسری جانب ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ڈنمارک روس اور چین کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اصرار کیا ہے کہ گرین لینڈ امریکہ کی سرپرستی میں  ہونا چاہیے تاکہ روس اور چین کے خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا  کہ میں ڈنمارک پر بھروسہ نہیں کر سکتا کہ وہ خود کو روک سکیں گے،ہمیں قومی سلامتی کے لیے گرین لینڈ کی ضرورت ہے، اس لیے ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے،اگر ہم  وہاں  نہیں گئے تو روس  اور چین آجائیں گے اور ڈنمارک اس بارے میں کچھ نہیں کر سکتا، لیکن ہم سب کچھ کر سکتے ہیں۔"

یہ بیانات امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو، ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن اور گرین لینڈ کی وزیر خارجہ ویوین موٹزفیلڈٹ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد  سامنے آئے۔

راسموسن نے ملاقات کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم نے  واضح کر دیا ہے کہ یہ  تاجِ ڈنمارک کے مفاد میں نہیں ہے ہم امریکی موقف تبدیل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں اور یہ واضح ہے کہ صدر  ٹرمپ گرین لینڈ پر فتح حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں  ۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ ڈنمارک اور امریکہ نے ایک اعلیٰ سطحی امور  گروپ بنانے پر اتفاق کیا ہے تاکہ پیش رفت کے راستے تلاش کیے جا سکیں۔

دریافت کیجیے
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
جنوبی کوریا: سابق صدر یون کو 2 سال سزائے قید سنا دی گئی
ایران: 'دشمن کے اڈّوں' پر بڑے پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے
آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کم ترین سطح پر آگئی
تقریباً 1 ملین لوگ  تائیوان اور جاپان کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان سے  محفوظ مقامات کو فرار
پینٹاگون نے نئے یو ایف او فائلز جاری کر دیں، عجیب و غریب فوٹیج عوام کے سامنے
ونیزویلا میں دو زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,118 تک پہنچ گئی ہے - حکومتی عہدیدار
اگر ایران نے انہیں نشانہ بنایا تو امریکہ ایران کو 'تباہ اور ختم' کر دے گا
یوکرینی ڈراونز کے روسی تیل کی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ماسکو کے کیف پر حملوں میں اضافہ
روس:  ہم نے 376 یوکرینی ڈراونز کو گرا دیا ہے جنہوں نے پیٹرول کی تنصیبات کو نشانہ بنایا
جنوبی ہسپانیہ میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک
خامنہ ای کا تابوت مشہد پہنچ گیا جہاں ان کی تدفین کی جائیگی