دنیا
3 منٹ پڑھنے
امریکہ: افغانستان اور کولمبیا کو ناکام ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے گا
افغانستان، بولیویا، برما، کولمبیا اور وینزویلا کو انسدادِ منشیات میں ناکام ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے گا: ٹرمپ
امریکہ: افغانستان اور کولمبیا کو ناکام ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے گا
امریکی صدر کو ہر سال ان ممالک کا تعین کرنا ضروری ہے جنہوں نے گزشتہ 12 مہینوں کے دوران بین الاقوامی معاہدوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ / Reuters

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان، بولیویا، برما ، کولمبیا اور وینزویلا کو گذشتہ 12 ماہ کے دوران انسداد منشیات کے معاہدوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں "واضح طور پر ناکام" رہنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ ان ممالک کے لیے مختص عطیات کو متاثر کر سکتا ہے۔

ٹرمپ نے کولمبیا کے سکیورٹی اہلکاروں کی "ہمت و مہارت" کو سراہا  اور کہا  ہے کہ "کولمبیا میں صدر گستاوو پیٹرو کے دور میں' کوکا 'کی کاشت اور کوکین کی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ان کی، منشیات فروش دہشت گرد گروہوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی ، ناکام کوششوں نے بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے"۔

اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ"گذشتہ سال کے دوران منشیات پر قابو پانے کی ذمہ داریوں کی تکمیل میں ناکامی کی ذمہ داری مکمل طور پر کولمبیا کی سیاسی قیادت پر عائد ہوتی ہے۔ اگر کولمبیا حکومت 'کوکا' کی کاشت کو ختم کرنے اور کوکین کی پیداوار اور اسمگلنگ کو کم کرنے کے لیے مزید جارحانہ اقدامات کرتی ہے تو میں اس فیصلے کو تبدیل کرنے پر غور کروں گا۔"

ٹرمپ نے پہلے بھی پیٹرو کی منشیات پر قابو پانے کی کوششوں کو غیر مؤثر قرار دیا اور اس کا"سرٹیفیکیٹ منسوخ" کرنے کی دھمکی دی تھی اور ریپبلکن اسمبلی ممبران  نے کولمبیا کے لیے غیر فوجی امداد میں سخت کٹوتیوں کی حمایت کی تھی۔

پیٹرو کا ردعمل

کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے ایک ویڈیو پیغام میں اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کی کوشش میں کولمبیا کی پولیس، فوج اور شہریوں کی درجنوں ہلاکتوں کے بعد  یہ فیصلہ افسوسناک  ہے۔

صدر نے کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ "امریکہ ہمارا سرٹیفکیٹ ایسے وقت میں منسوخ کر رہا ہے کہ  جب منشیات کےجتھے اور بائیں بازو کے گوریلا گروہوں کے خلاف جنگ میں کولمبیا کے درجنوں پولیس افسران اور فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔"

کولمبیا کے واشنگٹن میں سفیر' ڈینیئل گارسیا پینا' نے گذشتہ ہفتے صحافیوں کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا  تھا کہ 'یو ایس ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی ' کے بند ہونے  کی وجہ سے پہلے ہی امریکی امداد متاثر ہو چکی ہے اور اگر ٹرمپ کولمبیا کو ڈی سرٹیفائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو منشیات کی اسمگلنگ سے براہ راست منسلک نہ ہونے والا  تقریباً 100 ملین ڈالر مالیت کا  پروگرام بھی ختم ہو سکتا ہے۔

امریکہ نے آخری بار 1997 میں کولمبیا کو اس فہرست میں شامل کیا تھا جب ملک کےمنشیات فروش جتھوں  نے اقتدار کی اعلیٰ ترین سطحوں تک رسائی حاصل کر لی تھی۔ 2000 کے بعد سے، امریکی حکومتوں نے کولمبیا کو اربوں ڈالر کی امداد فراہم کی، لیکن تعاون ایک دہائی قبل اس وقت کمزور ہونا شروع ہوا جب گلیفوسیٹ کے ساتھ کوکا کے کھیتوں کو اسپرے کرنے کا پروگرام معطل کر دیا گیا۔

امریکی قانون کے تحت، صدر کو ہر سال ان ممالک کی نشاندہی کرنی ہوتی ہے جو گزشتہ 12 ماہ کے دوران بین الاقوامی انسداد منشیات کے معاہدوں کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

دریافت کیجیے
گوئٹے مالا: فیوگو آتش فشاں میں دھماکے
روسی علاقوں پر یوکرینی ڈراونز کی بارش، ماسکو پر حملے میں پانچ افراد ہلاک
نتن یاہو غزہ میں جنگ بندی یا ٹرمپ کے منصوبے کے تحت انخلاء کو مسترد کرتے ہیں: رپورٹ
امریکہ: 65,000 سے زیادہ شہری اپنے گھروں سے نکال گئے
شمالی کوریا: امریکہ اور اس کے اتحادی ایشیا-پیسیفک میں 'نئے سیکیورٹی بحران' کو ہوا دے رہے ہیں
ترکیہ خفیہ سروس کے چیف کی غزہ امن منصوبے پر بحث کرنے کے لیے حماس کے رہنما سے ملاقات
اسرائیلی فوج اور غیر قانونی آباد کاروں نے مغربی کنارے میں جولائی میں 2,256 حملے کیے
آسٹریلیا: ایچ فائیو برڈ فلو کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر پرندے ہلاک
ایران: عمان کے ساتھ مذاکرات آبنائے ہرمز  سے بحری آمدروفت کے موضوع پر مرکوز ہیں
اسد اقتدار کا خاتمہ شام سمیت خطے کےلیے ناگزیر تھا: احمد الشراع
یوکرین اور روس کے مابین حملوں میں شدت آگئی،متعدد ہلاکتیں
مصر میں  5.3 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس
گیس پروم: یورپی گیس ذخائر میں کمی، ترسیل کے عمل کو خطرات س دو چار کر رہی ہے
ترکیہ وزارت خارجہ: نیتن یاہو کا مقصد علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے میں رکاوٹ ڈالنا ہے
امید ہے معاہدہ طے پا جائے گا: ٹرمپ